دیوالی۔احتیاط کے ساتھ خوشیاں منائیں، حادثوں سے بچیں
بہار الیکشن فنڈنگ کے الزام پر ڈی کے شیواکمار کا سخت ردعمل: ثبوت ہیں تو پیش کرو
بنگلورو، 20 اکتوبر(سالارنےوز) رےاستی نائب وزےراعلیٰ ڈی کے شیواکمار نے کہا ہے کہ دیوالی کے موقع پر عوام کو احتیاط کے ساتھ پٹاخے پھوڑنے چاہیے اور صرف ماحول دوست (گرین) پٹاخے ہی استعمال کرنے چاہیں۔ بروز پیر بنگلورو میں مےڈےاسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دےوالی سے پہلے ہی کچھ چھوٹے موٹے حادثات کی خبریں آرہی ہیں، اس لیے پٹاخے پھوڑتے وقت ہر کوئی محتاط رہے۔ اس سال ریاست میں اچھی بارش ہوئی ہے اور زبردست فصل ہوئی ہے۔ ہر سال خوشحالی ہو،ےہ ہماری نےک خواہشات ہےں۔پورے ملک میں دیوالی کا تہوار جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ اس دوران پٹاخے پھوڑے جا رہے ہیں لیکن کچھ بچوں کے زخمی ہونے کی خبریں بھی ملی ہیں۔ اسی وجہ سے ڈی کے شیواکمار نے عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔اس موقع پرانہوں نے راگھویندرا کو ہِٹ اینڈ رن سیاست نہ کرنے کا مشورہ دےا۔ شیوکمار نے کہا کہ راگھویندرا کو ہِٹ اینڈ رن لیڈروں کی فہرست میں شامل نہیں ہونا چاہیے۔بی جے پی کے رکن پارلیمان بی وائی راگھویندرا نے الزام لگایا تھا کہ بہار کے انتخابات کے لیے کرناٹک سے رقم بھیجی جا رہی ہے اور اس وجہ سے افسران کو پریشان کیا جا رہا ہے۔ اس الزام پر ردعمل دیتے ہوئے شیوکمار نے کہا کہ اگر راگھویندرا کے پاس ثبوت ہیں تو وہ عوام کے سامنے پیش کریں، ورنہ بے بنیاد الزامات نہ لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ ”ہِٹ اینڈ رن کرنے والے کچھ لیڈر ہیں، رگھویندرا ان جیسے نہ بنیں۔ جھوٹ کی ایک اور مثال نہ بنیں۔بی وائی رگھویندرکے مطابق بہار انتخابات کے لیے کرناٹک سے پیسہ جا رہا ہے۔ بی جے پی کے کچھ دیگر لیڈروں نے بھی اسی طرح کے الزامات لگائے ہیں۔ کچھ دن پہلے وزیر اعلیٰ سدارامیا کی رہائش گاہ پر وزیروں کے لیے ایک دعوت کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں بہار کے انتخابات پر بھی بات چیت ہوئی تھی۔ اسی معاملے کو بنیاد بنا کر بی جے پی کے لیڈران کانگریس پر حملہ کر رہے ہیں، لیکن ڈی کے شیواکمار نے ان الزامات کا سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”ہِٹ اینڈ رن سیاست درست نہیں۔
اپنے دروازے پر نیوز پیپر حاصل کریں
SALAR URDU DAILY
GET NEWSPAPER AT YOUR DOOR STEP