پتور میں وزےراعلیٰ کی تقریب کے دوران بھگدڑ
پولےس انتباہ کے باوجودبے قابوہجوم، 11 سے زائد افراد بے ہوش
بنگلورو، 20 اکتوبر(سالارنےوز)دیوالی کے موقع پر جنوبی کینرا کے پتور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب وزیراعلیٰ سدارامیا کی موجودگی میں منعقدہ ”اشوک جنمن“ پروگرام میں بھگدڑ مچ گئی۔ اس حادثے میں 11 سے زائد افراد، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، بے ہوش ہوگئے۔ذرائع کے مطابق تقریب پتور تعلقہ اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی تھی، جہاں مقامی ایم ایل اے اشوک رائے کی قیادت میں اشوک رائے چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے دیوالی منائی جا رہی تھی۔ اس موقع پر عوام مےںکپڑوں اور برتنوں کی تقسیم بھی کی جا رہی تھی۔اسٹیڈیم کی گنجائش تقریباً 20 ہزار افراد کی تھی، مگر اطلاع کے مطابق توقع سے کہیں زیادہ لوگ جمع ہو گئے، جس کے باعث شدید دھکم پیل ہوئی۔ پیاس اور گرمی کے باعث کئی افراد کو سانس لینے میں دشواری ہوئی اور وہ بے ہوش ہو گئے۔ تمام متاثرین کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق منتظمین کو پہلے ہی زیادہ ہجوم کے خدشے کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا، تاہم مناسب حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔ وزیراعلیٰ سدارامیا تقریب کا افتتاح کرنے کے فوراً بعد روانہ ہو گئے تھے، اور اسی کے کچھ دیر بعد بھگدڑ مچی۔حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
اپنے دروازے پر نیوز پیپر حاصل کریں
SALAR URDU DAILY
GET NEWSPAPER AT YOUR DOOR STEP
Hiya, I am really glad I have found this information. Nowadays bloggers publish only about gossips and web and this is actually irritating. A good website with exciting content, that is what I need. Thanks for keeping this website, I will be visiting it. Do you do newsletters? Can’t find it.