وکلاءکو ہاﺅزنگ بورڈ سے مکانات فراہم کرنے ریاستی وزیر کی یقین دہانی
بنگلورو۔27 اکتوبر(سالار نیوز)ریاستی محکمہ ہاﺅزنگ ،ہاﺅزنگ بورڈیاراجیو گاندھی ہاﺅزنگ ڈیولپمنٹ کارپویشن کے ذریعے وکےلوں کےلئے ایک رہائشی کالونی بنانے کے منصوبے کو عنقریب قطعیت دے گا۔ ےہ یقین دہانی پےر کے روز ریاستی وزیر برائے ہاﺅزنگ اقلیتی بہبود واوقاف ضمیر احمد خان نے وکیلوں کے ایک وفد کو کروائی۔ بنگلور و ایڈوکیٹساسوسی ایشن کے صدر وویک ریڈی اور ریاست کے اڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل اسماعیل ذبیح اللہ کی قیادت میں وکیلوں کے وفد نے ضمیر احمد خان سے ملاقات کی ۔ اس مرحلہ میں وکیلوںنے وزیر موصوف سے اپےل کی کہ ان کےلئے سائٹوں یا مکانات کی فراہمی کےلئے اقدام اٹھایا جائے۔ اس پر ضمیر احمد خان نے کہا کہ وکےلوں کےلئے ہاﺅزنگ کامپلکس کی تعمیر کےلئے ہاﺅزنگ بورڈ یا راجیو گاندھی ہاﺅزنگ ڈیولپمنٹ کارپوریشن مناسب جگہ کی نشاندہی کرے ۔ انہوں نے کہا کہ راجیو گاندھی ہاﺅزنگ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی طرف سے شہر کے مختلف مقامات پر دو اور تین کمروں کے مکانات کی تعمیر کی جا رہی ہے، وکیلوں کو اگر وہ پسند آئیں تو ان کو مکانات فراہم کرنے پر غور کیا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر ہاﺅزنگ بورڈ کے کمشنر دیا نند، منیجنگ ڈائرکٹر پرشورام،جنرل میجر پرشورام گوڑااور دیگر بھی موجود تھے۔

