urdu news today live

گاندھی نگرمیں ووٹ چوری کا انکشاف حیرت کی بات نہیں
ووٹ چوری کے خلاف اب ہر قدم پر تحریک میں شدت لائی جائے گی: منصور علی خان
بنگلورو۔27 اکتوبر(سالار نیوز)بنگلورو سنٹرل کے مہا دیوپورہ کے بعد اب اسی حلقہ میں آنے والے گاندھی نگرمیں 11200ووٹوں کی چوری سے متعلق ریاستی وزیر صحت دنیش گنڈو راو¿ کے انکشاف پر بنگلور سنٹرل حلقہ کے کانگریس امیدوار اور اے آئی سی سی سکریٹری منصور علی خان نے کہا ہے کہ دنیش گنڈد راو¿ نے جو انکشاف کیا ہے اس میں حیرت کی کوئی بات نہیں ہے ۔بی جے پی کی طرف سے ہر اسمبلی حلقہ میں اس طرح کے فرضی ووٹروں کا اندراج اور ووٹ چوری کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن حلقوں سے بی جے پی امیدوار کو کامیابی کی امید نہیں تھی وہاں منظم طرےقہ سے ووٹوں کو کاٹا گیا ہے اور اس عمل میں زیادہ تر اقلیتی ووٹروں کو نشانہ بنایا گیا ہے اس کے علاوہ جن حلقوں پر بی جے پی کا غلبہ ہے وہاں چوری چھپے انداز میں من مانی کے ساتھ ووٹروں کا اندراج کروایا گیا ہے مہا دیو پورہ اسمبلی حلقہ میں کس طرح ایک چھوٹے سے کمرے میں ہزاروں ناموں کا انداراج کروایا گیا اس سے پتہ چل ہی گیا ہے کہ بی جے پی نے کیا طرےقہ اپنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ چوری کے خلاف کانگریس نے جو تحرےک شروع کی ہے وہ اب رکنے والی نہیں جب تک کہ بی جے پی کے ووٹ چوروں کو عوام کے سامنے بے نقاب نہیںکر دیا جاتا، اس وقت تک کانگریس کے سبھی قائدین اور عوام خاموش نہیں رہیں گے۔ منصور علی خان نے کہا کہ بنگلوروسنٹرل حلقہ میں ووٹ چوری کو جس طرح کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ثبوتوں کے ساتھ بے نقاب کیا ہے اس کے بعد اس حلقے کی طرف عوام کی توجہ بڑھ گئی ہے آنے والے کسی بھی انتخاب میں بی جے پی اس حلقہ میں ووٹ چوری کرنے کی حماقت نہ کر سکے، اس پر خصوصی نظر رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ چوری کر کے جس طرح اس حلقے کے عوام کی طرف سے منتخب کئے گئے نمائندے کی بجائے چوری کے ووٹوں سے منتخب نمائندے نے اقتدار پر قبضہ جمایا ہے اس سے ملک کی جمہیوریت شرمسار ہوئی ہے۔ منصور علی خان نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ہر موڑ پر بی جے پی کی اس ووٹ چوری کوعوام کے سامنے بے نقاب کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔اس معا ملہ میں وہ حلقہ کے عوام اور کانگریس کارکنوں کے ساتھ ساتھ اس ملک کی جمہوریت اور آئین کو بچانے کے فکر مند دانشوروں کو ساتھ میں لے کر اپنی تحریک آگے بڑھاتے رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *