urdu news today live

ڈی جے ہلی تھانے کے سرکل انسپکٹر سنیل کو معطل کر دیا گیا
بنگلورو۔27 اکتوبر(سالار نیوز)شہر کے دیور جیون ہلی ( ڈی جے ہلی ) پولیس تھانے کے سرکل انسپکٹر سنیل کو معطل کر دیا گیا ہے۔ان پر عصمت دری اور دھوکہ دہی کے الزامات سے متعلق سوشیل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے اور اس کے بارے میں میڈیا چینلوں پر خبروں کے عام ہونے کے بعد کارروائی کی گئی ہے۔ ایک 36سالہ خاتون نے سنیل پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے اس کے ساتھ شادی کرنے کا وعدہ کر کے اس کی جنسی ہراسانی کی ۔ ایک سال کے دوران سنیل کے تین بار اس کی عصمت ریزی کی ۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ اس کے نجی فوٹوزوغیرہ استعما ل کر کے اسے بلےک میل کر رہے تھے۔ اس خاتون نے الزام لگایا ہے کہ سنیل نے اسے دھمکی دی تھی کہ اگران دونوں کا معاملہ عوام کے سامنے آیا تو وہ اس کا قتل کروادیں گے۔پولیس حکام نے اس معاملہ کو کافی سنجیدگی سے لےتے ہوئے سنیل کمار کو عہدے سے معطل کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *