urdu news today live

شہرمیںٹرافک کے مسئلہ کو سلجھانے کےلئے ٹنل رو ڈ بنایا جا رہا ہے
بی جے پی کرے تو ترقی کانگریس کرے تو کرپشن، ےہ دوغلاپن نہیں چلے گا: رضوان ارشد
بنگلورو۔31 اکتوبر(سالار نیوز)شہر بنگلورو میں ٹرافک کے مسئلہ کو سلجھانے کےلئے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار کی طرف سے شہر کے جنوب اور شمال کے درمیان ٹنل روڈ کی تعمیر کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے شیواجی نگرکے رکن اسمبلی رضوان ارشد نے اس پراجکٹ کی بی جے پی رکن لوک سبھا تیجسوی سورےہ کی طرف سے مخالفت کو بے معنی قرار دیا ہے۔کے پی سی سی دفتر میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر برائے بری نقل و حمل نتن گڈکری نے بنگلورو کے مجوزہ ٹنل روڈ کے پراجکٹ کو سراہا ہے۔ ملک بھر میں سڑکوں کی تعمیر کےلئے بہترین انداز میں کام کرنے والے گڈکری اگر اس پراجکٹ کو سراہ رہے ہیں تو کیا تیجسوی سورےہ کا تجربہ گڈکری سے بھی بڑھ کر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بی جے پی اقتدار میں تھی تو ہمےشہ ہندو مسلم کی بات کر کے ترقی کو نظر انداز کرنے والے تیجسوی سورےہ اب کانگریس حکومت کی طرف سے ترقیاتی کاموں کو آگے بڑھانے کی کوشش میں رکاوٹ بننے کی کوشش کرر ہے ہیں۔ رضوان ارشد نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے کرناٹک کے ترقیاتی منصوبوں میں جو حصہ داری ملنی چاہئے تھی وہ نہیں مل پا رہی ہے تیجسوی سورےہ کو ترقی میں رکاوٹ بننے کی بجائے مرکزی حکومت سے وہ رقم دلانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں جب بی جے پی حکومت اقتدار میں تھی تو میٹرو میں سفر کرنے والے مسافروں کی تعدا د 6لاکھ کے آس پاس تھی اب ےہ بڑھ کر 10لاکھ سے متجاوز ہو چکی ہے۔ ان تمام مسافروں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اس کام میں تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔ جب بی جے پی حکومت میں تھی تو تیجسوی سورےہ ایک قوم کو پنکچر بنانے والی قرار دے کر اسے نیچا دکھانے کی کوشش کر رہے تھے۔ اب جبکہ ریاستی کانگریس حکومت کی طرف سے تمام قومو ںکو بلا امتیاز ترقی کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں تیجسوی سورےہ کو ےہ ہضم نہیں ہو پا رہا ہے۔ رضوان ارشد نے تیجسوی سورےہ کے اس الزام کو مضحکہ خیز قرار دیا کہ ٹنل پراجکٹ پےسہ لوٹنے کےلئے بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ ممبئی میں مہاراشٹرا کی بی جے پی حکومت ٹنل روڈ بنا رہی ہے وہاں کتنا پےسہ مارا جا رہا ہے تیجسوی سورےہ اس پر سوال کھڑے کریں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت اگر کوئی منصوبہ شروع کرے تو وہ ترقی ،کانگریس شروع کرے تو لوٹ ےہ سب نہیں چلے گا۔خود مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ شہر بنگلور و میں ٹرافک کے مسئلہ کو سلجھانے کےلئے ٹنل روڈ ضروری ہے۔ اب حکومت گڈکری کی مانے یا تیجسوی سورےہ کی۔رضوان ارشد نے کہا کہ بی جے پی نہیں چاہتی کہ شہرمیں کوئی نیا ترقیاتی انفراسٹرکچر پراجکٹ بنے ۔ سابقہ سدارامیا حکومت کے دور میں بھی بی جے پی نے اسٹیل برڈج کی مخالفت کرکے اس کو روک دیا تھا اب ٹنل روڈ کے پراجکٹ میں روڑے اٹکانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پراجکٹ کو روکنے کےلئے بی جے پی جو چاہے کر لے ےہ پراجکٹ رکنے والا نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *