urdu news today live

سماجی معاشی وتعلیمی سروے کا کام ریاست بھر میں 96فیصد مکمل
گریٹر بنگلور و اتھارٹی کی حدود میں کام کی پیش رفت 45فیصد ہی ہو سکیءیو نثار احمد
بنگلورو۔31 اکتوبر(رضوان اللہ خان)ریاست بھر میں حکومت کی طرف سے کروائے جا رہے سماجی معاشی وتعلیمی سروے پر 95-96فیصد کام مکمل ہو چکا ہے بجز گریٹر بنگلور و اتھارٹی(جی بی اے ) کے علاقوں کے ریاست کے تقریباً تمام اضلاع میں کام 90فیصد سے زیادہ ہو چکا ہے ۔ بعض اضلاع میں کام صد فیصد مکمل ہو گیا ہے۔ ےہ بات ریاستی اقلیتی کمیشن کے چیرمین یو نثار احمد نے بتائی۔ انہوں نے سالار کو بتایا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے عوام کی سماجی ،معاشی وتعلیمی صورتحال سے متعلق جانکاری حاصل کرنے کےلئے 22ستمبر سے شروع کیا گیا سماجی معاشی وتعلیمی سروے پر گھر گھر جا کر ڈاٹا یکجا کرنے کا کام تقریباًمکمل ہو گیا۔ حالانکہ ریاست کے بیشتر اضلاع میں اس سروے پر کام کافی اطمینا ن بخش طرےقہ سے ہوا ہے لیکن ریاست کی راجدھانی بنگلورو میں جس رفتار سے ےہ کام ہونا چاہئے تھا نہیں ہو سکا۔ سروے کے اس کام کو جہاں ریاستی پسماندہ طبقات کمیشن کی طرف سے آگے بڑھایا گیا وہیں اس سروے میں اقلیتیں بالخصوص مسلمان بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور تفصیلات کا انداراج کروائیں اس بات کو یقینی بنانے کےلئے ریاستی وزیر برائے ہاﺅزنگ،اقلیتی بہبود واوقاف ضمیر احمد خان کی طرف سے خصوصی توجہ دی گئی۔ انہوں نے اس کےلئے اقلیتی ڈائرکٹوریٹ میں ایک 24/7ہےلپ لائین قائم کی اور اپنی ذاتی نگرانی میں ہر دن سروے کے کام کی پیش رفت اور اس میں محکمہ اقلیتی بہبود کے تمام افسروں کی شرکت یقینی بنائی۔ روزانہ پیش رفت کا جائزہ لےنے کے اس عمل میں ضمیر احمد خان کے ہمراہ وزیر اعلیٰ کے سیاسی سکریٹری نصیر احمد اور ریاستی اقلیتی کمیشن کے چیرمین یو نثار احمد بھی مسلسل لگے رہے۔ نثار احمد نے سروے کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے مقررہ آخری تاریخ تک ہوئی پیش رفت کی ضلع وار تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ آبادیاتی اعدادوشمار کو بنیاد بنا کر جو اندازے لگائے گئے ہیں اس کی بنیاد پرپیش رفت کا تعین کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2011کی مردم شماری کے مطابق کرناٹک کی آبادی 6.10کروڑ ہے۔ الیکشن کمیشن کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ کرناٹک کی آبادی 7.86کروڑ ہے۔ جبکہ ٹیکنیکل گروپ فار پروجیکٹیڈ پالولےشن کے اندازے کے مطابق ریاست کی آبادی 6.85کروڑ کے آس پاس ہے۔ سروے کے اعداد وشمار اسی اندازے کی بنیاد پر ےکجا کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 31اکتوبر تک ریاست کے تمام اضلاع میں سروے کے کام کی جو پےش رفت ہوئی ہے وہ اس طرح سے ہے۔ باگلکوٹ99.65فیصد،بنگلور ورورل98.76فیصد، بنگلورو اربن 87.32فیصد، گریٹر بنگلورو اتھارٹی کے علاقے44-45فیصد،بلاری 97.60فیصد،چامراج نگر100 فیصد، چکبالاپور94فیصد،چکمگلور100فیصد،چترا درگہ100فیصد،دکشن کنڑا93فیصد،داونگیرے100فیصد،دھاروارڈ92فیصد،گدگ100فیصد،ہاسن 99فیصد،کوڈگو96فیصد،کولار92فیصد،کوپل100فیصد،منڈیا 100فیصد،میسور96فیصد، رائچور 92فیصد،رام نگر86فیصد،شیموگہ99فیصد،ٹمکور100فیصد،اڈپی 100فیصد،اتر کنڑا99فیصد، وجئے پور94.58فیصد،یادگیر95فیصد۔ یو نثار احمد نے بتایا کہ پسماندہ طبقات کمیشن کی طرف سے اس ڈاٹا کو یکجا کرنے کا کام جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سروے کی تفصیلات آ ن لائن جمع کروانے کےلئے 10نومبر تک کی مہلت دی گئی ہے۔ ریاستی پسماندہ طبقات کمیشن کی طرف سے دی گئی معلومات میں بتایا گیا کہ ریاست بھر میں آبادی کے اعداد6,85,38,000میں سے 31اکتوبر 2025تک6,13,83,908لوگوں کا سروے کیا جا چکا ہے۔ 4,22,258مکانوں میں رہنے والوں نے تفصیلات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *