ریاست میں بجلی کی قلت سے نپٹنے 100سولار پارک تعمیر ہو ںگے: جارج
بنگلورو۔31 اکتوبر(سالار نیوز)ریاستی وزیر توانائی کے جے جارج نے کہا ہے کہ کرناٹک میں بجلی کی قلت سے نپٹنے اور کسانوں کو ان کے پمپ سیٹوں کےلئے ہمہ وقت پانی کی فراہمی یقینی بنانے کےلئے ریاستی حکومت100مقامات پر شمسی توانائی کے پلانٹ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے جارج نے کہا کہ ان سولار توانائی پلانٹوں کی تیاری میں نجی شعبہ کو سرماےہ کاری کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام پراجکٹوں پر 10ہزارکروڑ روپے تک کا سرماےہ لگنے کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹمکورضلع کے پاﺅگڑھ میں کسانوں کی اراضی کراےہ پر لے کر وہاں سولار پار ک بنایا گیا ہے اور اس سے 2000مےگا واٹ بجلی کی پےداوار کی جا رہی ہے۔ اس کے باوجود بھی ریاست میں بجلی کی قلت کا مسئلہ برقرار رہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں 2023کے دوران جب کانگریس حکومت نے اقتدار سنبھالا تو بجلی کی کھپت 8-9ہزار میگا واٹ تھی اس میں اب اضافہ ہو چکا ہے اچانک بجلی کی کھپت 18-19ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ اس سے نپٹنے کےلئے 120بجلی کے سب اسٹیشن بنائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیات کو نقصان پہنچائے بغیر شراوتی پمپ اسٹوریج پراجکٹ کا کام شروع کیا جائے گا۔ اس سے ریاست میں 3ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار ممکن ہو سکے گی۔


кракен зеркало сайт