urdu news today live

شہر کے ٹنل روڈ پراجکٹ کےلئے ٹینڈر کی مدت میں 11نومبر تک توسیع
بنگلورو۔31 اکتوبر(سالار نیوز)شہر بنگلورو کے شمالی اور جنوبی حصہ کو جوڑنے کےلئے مجوزہ ٹنل روڈ جو ہےبال کے ایسٹیم مال سے سنٹرل سلک بور ڈ تک تعمیر ہونے والاہے اس کےلئے عالمی ٹینڈر کی مدت میں ریاستی حکومت نے 11نومبر تک کی توسیع کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ شہر میں ٹرافک کے مسئلہ کو سلجھانے اور ٹرانسپورٹ کےلئے ایک کشادہ سرنگ فراہم کرنے کے مقصد سے ےہ ٹنل روڈ تعمیر کرنے کےلئے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار کی طرف سے پہل کی گئی ہے۔ 29اکتوبر اس پراجکٹ کےلئے ٹینڈر کی آخری تاریح تھی ۔ اس کے ٹینڈرس 16جولائی سے طلب کئے گئے تھے۔ ٹنل روڈ کی تعمیر کے منصوبے پر کام کرنے کےلئے ادانی گروپ،ایل اینڈ ٹی ، ٹاٹا پراجکٹ سمیت ملک کی معروف کمپنیوں نے دلچسپی کا مظاہرہ کیا تھا۔اس سے پہلے ٹینڈر کی مدت میں 3ستمبر سے 30ستمبر تک کی توسیع کی گئی تھی اس کے بعد دوبارہ اسے 29اکتوبر تک بڑھایا گیا اب اس میں مزید 11نومبر تک کی توسیع کی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بولی سے قبل ہونے والی میٹنگ میں اس پراجکٹ میں دلچسپی کا اظہار کرنے والی چند کمپنیوں نے قدم پےچھے کھےنچ لئے جس کے سبب بولی کی مدت میں توسیع کی گئی ہے۔اس پراجکٹ کو الگ الگ پےکےجوں میںتقسیم کیا گیا ہے۔ پےکےج ۔1کے تحت شمالی علاقوں میں ہےبال کے اسٹیم مال جنکشن سے شیشادری روڈ تک کا کام ایک کمپنی کو دینا طے کیا گیا ہے۔ اس کی لمبائی 8.748کلومیٹر کی ہو گی۔ شیشادری روڈ سے سلک بورڈ تک کی مسافت بھی اتنی ہی ہے اس کام کو پےکےج ۔2قرار دیا گیا ہے۔ اس پراجکٹ کی مجموعی لاگت 17780کروڑر وپے بتائی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *