urdu news today live

آر ایس ایس قانون سے بالاتر نہیں، وہ اپنی حرکتوں کےلئے جوابدہ ہے: دنیش گنڈو راو¿
بنگلورو۔یکم نومبر (سالار نیوز)اریاستی وزیر صحت دنیش گنڈو راو¿ نے کہا ہے کہ آر ایس ایس کو ئی رضاکار تنظیم نہیں بلکہ ایک فرقہ پرست اور سیاسی تنظےم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ساتھ اس تنظیم کے جو رشتے ہیں وہ اس بات کا کھلا ثبوت ہیں کہ سرگرم سیاست سے آر ایس ایس کا سب کچھ وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کی طرف سے چلایا جانے والا ہر پروگرام سیاسی مقصد پر مبنی ہو تا ہے پھر وہ اپنے آپ کو ایک غیر سیاسی اور رضاکار تنظےم کےسے کہہ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں ہر کسی کو قانون اور آئین کا پابند ہونا چاہئے آر ایس ایس قانو ن سے بالاتر نہیں ۔ قانو ن کے دائرے میں رہتے ہوئے ہی اس تنظیم کو اپنا کام انجام دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس ہو، پی ایف آئی ہو یا ایس ڈی پی آئی تمام کو اگر پروگرمو ںکا اہتمام کرنا ہے تو ان کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہی کام کرنا پڑے گا۔ قانون سے ہٹنے کی کوشش کرنے والی کئی تنظیموں پر پابندی لگا دی گئی ہے جن میں پی ایف آئی بھی شامل ہے۔ اگر آر ایس ایس قانون کے خلاف کام کرتی ہے تو اس پر پابندی لگانے میں کوئی ہرج نہیں۔دھرمستھلا معاملہ میں دنیش نے کہا کہ ایس آئی ٹی نے اس کیس کی جانچ پوری دیانتداری کے ساتھ کی ہے۔ اس کی جانچ رپورٹ پر روک لگانے کا فیصلہ عدالت سے آیا ہے۔ عدالت نے جانچ کو مسترد نہیں کیا ۔ رپورٹ پر روک لگائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری وکیلوں کی طرف سے عدالت کو باور کروایا جائے گا کہ ایس آئی ٹی کو جانچ جاری رکھنے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں ایس آئی ٹی کی جانچ میں ریاستی حکومت کی طر ف سے کسی بھی طرح کی مداخلت نہیں کی گئی۔ حکومت نے جب ایس آئی ٹی کی تشکےل دی تھی تو ےہی ہدایت دی گئی تھی کہ کسی کی بھی پروا نہ کی جائے اس معاملہ میں جو بھی خاطی لگے اس پر بلا مروت کارروائی ہو۔ریاست میں قیاد ت میں تبدیلی کے بارے میں قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے دنیش نے کہا کہ سدارامیا ریاست کے وزیر اعلیٰ کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ فی الحال اس موضوع پر بحث کی کوئی ضرورت نہیں۔ ریاستی کابینہ میںرد وبدل کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کابینہ میں ردوبدل کب ہو گی وزارت میں کون رہے گا اور کون نہیں اس کافیصلہ کانگریس اعلیٰ کمان اور وزیر اعلیٰ سدارامیا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت سے اگر ان کو ہٹا دیا جائے تو اس کےلئے بھی وہ تیار ہیں ۔ وزارت سے ہٹنے کے بعد وہ ریاست میں پارٹی کو مضبوط کرنے کےلئے کام کریں گے۔ ریاستی اسمبلی اسپےکر یو ٹی قادر کے خلاف رکن پارلیمنٹ اور سابق اسپےکر وشویشور ہےگڈے کاگیری کے الزامات پر انہوں نے کہا کہ کاگیری نے اسمبلی اسپےکر کے طورپر کام کیا ہے۔ اسپےکر کا عہدہ آئینی ہوتا ہے اس عہدے پر فائز شخضیت کے بارے میں کس ظرح کی بیان بازی ہونا چاہئے اتنا تو علم کاگیری کو ہونا چاہئے تھا مگر افسوس انہوں نے اسے فراموش کرتے ہوئے قادر پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ےہ بھی کہہ سکتا ہے کہ کاگیری نے اسپےکر کے عہدے پر رہتے ہوئے بہت کرپشن کیا ہے۔ لیکن کسی نے ایسی بے تکی بات نہیں کہی ۔لےجس لےٹرس ہوم کےلئے آلات کی خریداری میں مبینہ کرپشن کے بارے میں بی جے پی رکن اسمبلی بھرت شیٹی کے الزامات پر دنیش نے کہا کہ بھرت شیٹی کو اسمبلی میں ےہ معاملہ اٹھانا چاہئے ۔ الزامات میں اگر سچائی ہے تو ثبوتوں کے ساتھ بات ہونی چاہئے ۔سڑکوں پر کھڑے ہو کر ایسی باتیں نہیں کی جاسکتیں ان کو کوئی سنجیدگی سے نہیں لیتا۔

One thought on “

  1. Its like you read my mind You appear to know a lot about this like you wrote the book in it or something I think that you could do with some pics to drive the message home a little bit but instead of that this is fantastic blog An excellent read I will certainly be back

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *