رےاست مےں مرکزکی طرز پر جلد صوبائی آبی کمےشن قائم کےا جائے گا۔شےوکمار
بنگلورو۔3نومبر (سالارنےوز) رےاستی نائب وزےراعلیٰ و وزےرآبی وسائل ڈی کے شےوکمار نے بتاےا کہ مرکزی آبی کمےشن کی طرز پر رےاست مےں بھی جلد ہی مستقل صوبائی (رےاستی) آبی کمےشن قائم کرنے پر سنجےدگی کے ساتھ غور کےا جارہا ہے ۔ےہاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈی کے شےوکمار نے اس خےال کا اظہار کےا اور کہا کہ صوبائی آبی کمےشن مختلف آبی تنازعات سمےت رےاست کے جملہ آبی تحفظ کے تعلق سے حکومت کومناسب سفارشات کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ان سفارشات کی بنےاد پر حکومت آبی تنازعات کے حل کے لئے اصلاحات کے ساتھ ساتھ عوام کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کےلئے کسانوں سمےت ہراےک کو پانی کے استعمال کو لے کر ذمہ دارےوں کو مختص کےا جائے گا۔انہوں نے بتاےا کہ اس سلسلہ مےں ”پانی کے قدم“ نامی کتاب مےں جو انہوں نے خود مرتب کی ہے ، تفصےل درج کی ہے ۔انہوں نے بتاےا کہ کمےشن مستقبل مےں آبپاشی نظام، فصلوں کا نظام، سےلاب اور دےگر سماوی آفات کے موقع پر اقدامات کے تعلق سے جائزہ لے کر سفارشات پےش کرے گا۔انہوں نے کہا کہ کمےشن قائم کرنے کے لئے اےکٹ کی ضرورت ہے جسے آنے والے دنوں مےں اسمبلی اجلاس مےں پےش کرکے منظوری دی جائے گی۔ شےوکمار نے بتاےا کہ صوبائی آبی کمےشن10تا15ماہرین پر مشتمل ہوگا جس میں محکمہ مالےات، زراعت اور باغبانی کے سےنئر افسران، ماہرےن ماحولےات، آبی سائنسدان ، ترقی پسند کسان شامل رہےں گے ۔

