اےسٹ سٹی کارپوےشن افسران کو کمشنر کی ہداےت
بنگلورو۔4نومبر(سالار نےوز) اےسٹ سٹی کارپورےشن کمشنر اسنہےل سدھا کر نے افسروں کو ہداےت دی ہے کہ وہ غےر قانونی طرےقے سے تعمےر عمارتوں کو بلا امتےازمنہدم کرےں ۔ انہوں نے انجینئرنگ شعبہ کے افسران کے ساتھ اجلاس کے دوران اس بات کی ہداےت دی اور کہا کہ سٹی کا رپورےشن کی حدود مےں غےر قانونی طرےقے سے تعمےر کی گئی عمارتوں کے مالکان کے خلاف سخت کارروائی کر نے کی ہداےت دی، قوانےن کے مطابق ہر ہفتے فی کس ڈوےژن مےں اےک عمارت کے تحت8 غےر قانونی عمارتوں کو منہدم کرےں ۔کمشنر نے کہا کہ سےول کاموں کو تین زمروں میں تقسیم کیا جائے ، جاری اور مکمل ہو نے والے کاموں کو کےو آر کوڈ کا استعمال کر تے ہوئے ڈجےٹل نقشہ تیار کرےں۔کھڈوں کو بند کرنے سے متعلق اسنیہل سدھاکر نے نے افسروں کو مشورہ دیا کہ وہ ”بی ٹی پی آسٹرم“ سڑکوں کے کھڈوں پر توجہ اور’سہایہ‘ ایپس میں درج کھڈوں کو بند کرنے کے کام کی پیش رفت کی معلومات اور مکمل شدہ کاموں کی تفصیلات آسٹرم اےپ میں اپ لوڈ کریں۔

