urdu news today live

عوام سے پولےس کمشنر کی گزارش :
پولےس کمشنر نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ زےورات کو رہن رکھنے سے قبل دکاندار کے لائسنس کی تصدےق کر ےں اور بغےر سود جیسی ان غیر یقینی اسکیموں کا شکار نہ ہوں۔انہوںنے عوام سے کہا کہ اگر اس طرح کی اسکےموں کا پتاچلے تو فوری متعلقہ پولےس تھانو ں کو اطلاع دےں ۔ انہوںنے بتاےا کہ دھوکہ بازوں کو گرفتار کرنے مےں سی سی بی کے جوائنٹ کمشنر آف پولیس اجئے ہلور اور ڈپٹی کمشنر آف پولیس راجا امام قاسم کی رہنمائی میں اے سی پی ناگراج کی قیادت والی ٹےم نے ملزمےن کو گرفتار کرنے مےں کامیاب رہی ہے۔
محمد اظہرالدین کو اقلیتی بہبود اورپبلک انٹرپرائزس کا قلمدان
حیدرآباد 4 نومبر(یواین آئی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین کو جنہوں نے 31اکتوبر کو تلنگانہ کے وزیرکے طورپر حلف لیاتھا،اقلیتی بہبود اور بپلک انٹرپرائزس کاقلمدان الاٹ کیاگیا ہے ۔اقلیتی بہبود کا قلمدان اس سے قبل وزیر اے لکشمن کمار کے پاس تھا، جبکہ پبلک انٹرپرائزز کا قلمدان خود وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی کے پاس تھا۔ گورنر کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق یہ دونوں محکمے اب اظہرالدین کو تفویض کئے گئے ہیں۔ چیف سکریٹری کے رام کرشنا را¶ نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے اظہرالدین کی کابینہ میں شمولیت کے ساتھ تلنگانہ کابینہ میں وزراکی جملہ تعداد 16 ہو گئی ہے ۔ دستوری طور پر ریاست میں 18 وزراءتک کی گنجائش موجود ہے ، اس طرح دو مزید عہدے خالی ہیں۔سابق کرکٹر کی کابینہ میں شمولیت کو کانگریس کے لئے ایک اہم سیاسی قدم قرار دیا جا رہا ہے ، کیونکہ پارٹی 11 نومبر کو ہونے والے جوبلی ہلز اسمبلی حلق ہکے ضمنی انتخاب میں کامیابی کے لئے بھرپور کوشش کر رہی ہے ، جہاں ایک لاکھ سے زائد مسلم ووٹر فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں۔یہ ضمنی انتخاب، بی آر ایس کے ایم ایل اے ماگنٹی گوپی ناتھ کی موت کے باعث منعقد کیا جا رہا ہے جن کی مو ت جاریہ سال جون میں ہوئی تھی۔تلنگانہ حکومت نے اگست کے آخری ہفتہ میں اظہرالدین کو گورنر کوٹہ کے تحت قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) کے رکن کے طور پر نامزد کیا تھا، تاہم گورنر جیشنو دیو ورما نے تاحال اس تقرر کو منظوری نہیں دی ہے ۔اظہرالدین نے 2023 کے اسمبلی انتخابات میں جوبلی ہلز حلقہ سے مقابلہ کیا تھا لیکن انہیں کامیابی حاصل نہیں ہو سکی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *