شہر میں چھ آرٹی اوز پر لوک آیکتہ نے بیک وقت چھاپے مارے
بڑے پےمانہ پر کرپشن بے نقاب، افسروں کے خلاف کارروائی کی سفارش
بنگلورو۔8 نومبر (سالار نیوز)لوک آیکتہ کے افسروں نے جمعہ کے روز بنگلورو کے چھ آر ٹی او دفاتر پر اچانک دھاوا بولا اور اس مرحلہ میں آر ٹی او افسروں کی مبےنہ رشوت خوری بے نقاب ہوئی۔ لوک آیکتہ جسٹس بی ایس پاٹل اور اپ لوک آیکتہ جسٹس کے این پھنیندر اور جسٹس ویرپاکی قیادت میں بنگلورو کے چھ آر ٹی اوز پر چھاپہ مارا اور وہاں دستاویزات کا جائزہ لیا ۔ اس مرحلہ میں آر ٹی او میں بڑے پےمانے پر کرپشن اور بدنظمی بے نقاب ہوئی۔ بتایا جاتا ہے کہ آر ٹی او کے احاطہ میں ہی موجود ایک دکان سے 49رجسٹریشن سرٹی فکیٹس اور 83 ڈرائیونگ لائسنس برآمد کئے گئے۔ بتایا جاتاہے کہ ان کارڈوں کی فراہمی کےلئے 1500روپے سے 5000روپے تک کی رقم لی جاتی ہے۔ جس دکان ماروتی موٹارس پرائیویٹ لمےٹےڈ سے آر سی اور لائسنس برآمد کئے گئے اس کے مالک سے لوک آیکتہ افسروں نے پوچھ گچھ کرنے کا فیصلہ کےا ہے۔لوک آیکتہ کے افسروں نے اسمارٹ کارڈ اور لائسنس ضبط کر لئے ہیں ۔ اس سلسلہ میں آر ٹی اودفتر کے اعلیٰ افسروں اور اس کے احاطہ میں سرگرم رہنے والے غیر سرکاری افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ شہر کے مختلف علاقو ںمیں موجود آر ٹی او دفاتر پر بیک وقت چھاپہ مارا گیا تاکہ کسی اور آر ٹی او کو چھاپہ کے بارے میں اطلاع نہ مل سکے تاہم ےہ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس بارے میں معلومات فا ش ہو گئی ہوں گی۔ اس وجہ سے کرپشن کو بڑے پےمانے پر بے نقاب نہ کیا جا سکا۔

