urdu news today live

مسلم تعلےمی اداروں مےں کنڑا زبان کا استعمال خوش آئند بات: نارائن گوڈا
مسلم بچوں کو کنڑا سکھانے کا انتظام ضروری ،بی ای ٹی کی راجےوتسوا تقرےب سے روشن بےگ اور سمےع اللہ کا خطاب
بنگلورو11نومبر(قادری سےنئر رپورٹر)مسلم تعلےمی اداروں مےں کنڑا زبان کے استعمال پر اطمےنان کا اظہار کر تے ہوئے کرناٹک رکشنا وےدےکے کے رےاستی صدر ٹی اے نارائن گوڈا نے کہا40سال قبل کنڑا کے فروغ،ترقی اور تحفظ کےلئے جو تحرےک انہوںنے شروع کی تھی اس مےں انہےں کامےابی دکھائی دے رہی ہے ۔انہوںنے بسم اللہ اےجو کےشن ٹرسٹ(بی ای ٹی ) کے زےر اہتمام بی ای ٹی آڈےٹورےم مےں منعقد کنڑا راجےوتسواتقرےب مےں شرکت کر تے ہوئے قومی اور علاقائی پرچم لہرانے کے بعد اپنے خطاب مےں مزےد کہا کہ مسلم تعلےمی اداروں مےں زےر تعلےم طلبا دےگر زبانوں کے ساتھ علاقائی زبان مےں جو دلچسپی دکھارہے ہےں اس سے اس زبان کے فروغ کے راستے ہموار ہوتے دکھائی دے رہے ہےں ۔ ہندی کو قومی زبان نہ قرار دےتے ہوئے گوڈا نے کہا کہ ہندی کا استعمال کرنے والے افراد کی تعداد ملک مےں زےادہ ہونے کے باوجود اس زبان کو صرف6گنان پےٹھ اےوارڈ ہی مل سکے ہےں جبکہ کنڑا زبان بولنے والے افراد کی تعداد7.50کروڑ ہے اس کے باجود اس زبان کو ادب کے شعبہ مےں8گنان پےٹھ اےوارڈ حاصل ہوچکے ہےں ،ہندی زبان 450سال کی ہے جبکہ کنڑا زبان کی4ہزار سالہ تارےخ ہے ۔انہوںنے طلباءکو مشورہ دےا کہ وہ علاقائی زبان مےں دلچسپی دکھائےں جو سرکاری ملازمت حاصل کرنے مےں مددگار ثابت ہو گی ۔کنڑا کو رےاستی زبان قرار دےتے ہوئے نارائن گوڈا نے کہا کہ اس زبان نے رےاست کی ثقافت، روارادی اور بھائی چارے کی فضاءکو عام کرنے مےں اہم کردار نبھا ےا ہے ۔انہوںنے بتاےا کہ مساجد مےں جمعہ کے دن اور گرجا گھروں مےں اتوار کے دن ہونے والی خصوصی عبادت کے موقع پر کنڑا زبان مےں بھی اپنے مذاہب کی تشہےر کےلئے انہوںنے مذکورہ دنوں مذاہب کے رہنماﺅں سے ملاقات کر تے ہوئے گزراش کی ہے انہےں امےد ضاہر کی کہ اس پر بہت جلدرمل ہو سکتا ہے ۔ تقرےب کے دوران بی ای ٹی تعلےم اداروں کے طالبات نے کنڑا زبان مےں بہترےن تقارےر،گےت ، کنڑا زبان کے فروغ اور اس کے ترقی کی تحرےک مےں شامل ہو نے والے مسلم کنڑا ادےبوں اور شعراءکے خدمات اور ان کا تعارف کروانے اور ےہاں کے اساتذہ سے بہترےن انداز مےں پروگرام پےش کرنے پر انہےں مبارکباد پےش کر تے ہوئے دےگر اقلےتی تعلےمی اداروں کےلئے نمونہ قرار دےتے ہوئے کہا کہ علاقائی زبان کے استعمال سے طلباءاور اساتذہ مےں دلچسپی پےدا ہو گی۔گوڈا نے بتاےاکہ انہوںنے رےاستی بھر مےں کئی کنڑا راجےوتسواتقرےبات مےں شرکت کی ہے لےکن جس انداز سے تقرےب ےہاں منعقد کی ہے وہ قابل تقلےد ہے ۔ انہوںنے بتاےا کہ سوشےل مےڈےا پر اقلےتی تعلےمی اداروں مےں کنڑا زبان کو نظر انداز کرنے کا ڈھونگ مچانے والوں کےلئے بی ای ٹی کی ےہ تقرےب نے صحےح جواب دےا ہے جس کےلئے ادار ہ کے چےرمےن ،سکرےٹری ،عہدےراران اور اساتذہ مبارکباد کے مستحق ہےں ۔ نارائن گوڈا نے کنڑا کا بہترےن طرےقے سے استعمال کرنے والی تقرےباً 12سے 15طالبات مےں اپنے صر ف خاص سے فی کس 5ہزار روپئے نقد انعام تقسےم کےا ۔ نارائن گوڈا نے اپنے خطاب مےں کرناٹک رکشنا وےدےکے کی تحرےک کےلئے ہمےشہ تعاون کا سلسلے جاری رکھنے پر سابق رےاستی وزےر وسےنئر قائد آر روشن بےگ کا شکرےہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ مسلم طلباءآئی اے اےس ،آئی پی اےس ، آئی آر اےف،ڈاکٹرس اور انجےنئرس کے ساتھ ساتھ سےاسی مےدان مےں بھی دلچسپی دکھائےں جس سے معاشرے مےں مزےد سدھار لاےا جاسکتا ہے۔ کنڑا زبان کی فروغ ،ترقی اور اس کی بقا کےلئے متی کےرے کے سمےع اللہ خان المعروف کنڑا سمےع اللہ کے خدمات کو سرہاتے ہو ئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر نارائن گوڈا نے اعلان کےا کہ وہ بی ای ٹی ادارے کے طلباءکو سنگےت سےکھنے کےلئے اپنے صرف خاص سے سنگےت ٹےچر کی سہولت فراہم کرےں گے۔ اپنے صدارتی خطاب مےں بی ای ٹی کے چےرمےن سابق رےاستی وزےر وسےنئر قائد آر روشن بےگ نے اقلےتی تعلےمی اداروں مےں کنڑازبان کے استعمال پرزور دےا اور نارائن گوڈا نے گزارش کی کہ وہ شہر مےں5 اقلےتی علاقوں مےں مقےم بچوں کو کنڑا زبان سے واقف کروانے کےلئے شام کے وقت دو گھنٹے کنڑا سےکھانے کا انتظام کرنے کی جانب توجہ دےں تاکہ بچوں مےں علاقائی زبان کے استعمال مےں دلچسپی پےدا کی جاسکے ۔ اس موقع پر روشن بےگ نے بی ای ٹی تعلےمی ادارے کے عہدےدران کے خدمات کو سراہاتے ہوئے انہےں مبارکباد پےش کی اورکہا کہ ادارے کے تعلےمی خدمات کو مزےد وسےع کرنے کی ہر ممکنہ کو شش کرےں گے جس کےلئے ہر اےک کا تعاون ضروری ہے۔اس موقع پر سمےع اللہ خان نے اپنے خطاب مےں کنڑا ادےب رمضان صاحب کے نام سے اےوارڈ جاری کر نے کی مانگ کو لے کر حکومت کو مکتوب روانہ کرنے پر نارائن گوڈا کا شکرےہ ادا کےا اور حکومت سے سلطان شہےد حضرت ٹےپو سلطان ؒ کی جےنتی کو ختم کرنے کے اقدام پر افسوس کا اظہار کےا ۔اس موقع پر دےگر نے بھی خطاب کےا ۔ قبل ازےں نادےہ اور مرےم کی تلاوت کلام پاک سے قرےب کا آغاز ہوا۔9وےں جماعت کی فضاءآفرےن معہ گروپ نے بزبان کنڑا نعت پےش کی،بی ای ٹی کے اعزازی سکرےٹری نے تمام کا خےر مقدم کےا جبکہ بی ای ٹی کے انٹرنل آڈےٹر اےس کے شکےل احمد نے ہدےہ تشکر پےش کےا ۔تقرےب کے دوران اےس اےس اےل سی امتحان کے کنڑا سبجےکٹ مےں 100نمبرات حاصل کئے بی ای ٹی صوفےا ہائی اسکول کی طالبہ حلےمہ سادےہ ، وژڈم انٹرنےشنل اسکول کی آتےہ نضحت،ہدھ نےشنل اسکول کی سہا نہ ،خدےجہ الکبرہ اور اےم نجلا کو اعزاز سے نوازا گےا ۔ آخرمےں قومی ترانہ پر تقرےب کا اختتام ہوا۔ اس موقع پر بی ای ٹی کے وائس چےرمےن محبوب اور عمر ، جوائنٹ سکرےٹرےز جی آر رےاض احمد اور مجےب احمد ، خازن محمد سےف اللہ ، ٹرسٹی محمد کرےم الدےن کے علاوہ دےگر احباب اور ادارے کے تمام شعبہ جات کے پرنسپلز ،لکچرز ،اساتذہ اور طلباءبڑی تعداد مےں حاضر رہے ۔اس موقع پر طالبات نے ثقافتی پروگرام پےش کےا ۔

2 thoughts on “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *