چےتا پور میں 16نومبر کو آر ایس ایس کے مارچ کی مشروط اجازت
بنگلورو۔13 نومبر (سالار نیوز)کلبرگی کے چےتا پور میں16نومبر کو آر ایس ایس کے مارچ کےلئے ہائی کورٹ نے مشروط اجازت دے دی ہے۔ آر ایس ایس نے اس تعلقہ میں 19اکتوبر کو مارچ نکالنی چاہی تھی تاہم ضلع انتظامےہ نے حالات میں خلل پڑنے کے اندیشے ظاہر کرتے ہوئے اجازت دینے سے انکار کر دیاتھا ۔ چےتا پور کے تحصیلدار نے نظم وضبط میں خلل پڑنے کے خدشات ظاہر کرتے ہوئے اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ تحصےلدار کے اس حکم کو چیلنج کرتے ہوئے اشوک پاٹل نامی ایک شخص نے اس پر کرناٹک ہائی کور ٹ کی کلبرگی بینچ سے رجوع کیا تھا۔ جمعرات کے روز جسٹس ایم جی ایس کمال پر مشتمل واحد جج کی بینچ نے آر ایس ایس کو مارچ نکالنے کی اجازت دی ۔ عدالت نے شرط رکھی کہ مارچ میں صرف 300افرا د ہی آر ایس ایس کے یونی فارم میں حصہ لے سکتے ہیں ۔