urdu news today live

ہےبال سے مہکری سرکل تک تین لائن کی دوہری ٹنل سڑک کی تعمیر کو کابینہ کی منظوری
15اضلاع میں 19اقلیتی مرارجی دیسائی اقامتی اسکولوں کی نئی عمارتوں کی 304کروڑ کی لاگت سے تعمیر
بنگلورو۔4دسمبر (سالار نیوز)شہر بنگلورو میں ٹرافک کے مسئلہ کو سلجھانے کی سمت میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے جمعرات کے روز ریاستی کابینہ نے شہر کے ہیبال سے مہکری سرکل تک تین لین پر مشتمل دوہری ٹنل روڈ کی تعمیر کےلئے منظوری دے دی۔ ےہ بات ریاستی وزیر برائے قانون وپارلیمانی امور ایچ کے پاٹل نے کابینہ اجلاس کے فیصلوں کی تفصیلات میڈیا کو دیتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ شہر بنگلورو کی ٹرافک کے مسئلہ سے نپٹنے کےلئے ریاستی حکومت کی طرف سے اقدامات کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے کابینہ نے جمعرات کے روز ٹرافک کے اعتبار سے شہر میں انتہائی مصروف ترین سمجھے جانے والے ہیبال جنکشن سے مہکری سرکل تلک تین لائن پر مشتمل دوہری سرنگ تعمیر کرنے کے منصوبے کو منظوری دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے پر 2215کروڑر وپے کی لاگت آئے گی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد جلد ہی اس پر کام کی شروعات متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ اس علاقے میں ٹرافک کے اژدہام کو کم کرنے کےلئے ایک بالائی کاریڈار کی تعمیر کے منصوبے کو بھی ریاستی کابینہ نے منظوری دی ہے۔ اس منصوبے کے تحت ہےبال اور مہکری سرکل تک تین مقامات پر گاڑیوں کے بالائی کاریڈارز پر چڑھنے اور اترنے کےلئے ریمپ مہیا کروائے جائیں گے۔
مرارجی دیسائی اسکولوں کی تعمیر: ایچ کے پاٹل نے بتایا کہ کابینہ نے محکمہ اقلیتی بہبود کے تحت آنے والے مرارجی دیسائی اقامتی اسکولوں میں سے 19اسکولوں کےلئے نئی عمارتوں کی تعمیر کے منصوبے کو ریاستی کابینہ نے منظوری دی ہے۔ ان اسکولوں کی تعمیر پر 304کروڑروپے کی لاگت آئے گی۔ بتایا جاتا ہے کہ ان اسکولوں کی تعمیر 15اضلاع میں کی جائے گی۔
800کے پی ایس اسکولس: ایچ کے پاٹل نے بتایا کہ محکمہ اسکولی تعلیم وخواندگی کے تحت آنے والے 800اسکولوں کو کرناٹکا پبلک اسکولوں میں تبدیل کرنے کےلئے ریاستی کابینہ نے ایک تفصیلی پراجکٹ رپور ٹ بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اس رپورٹ کے بعد 800اسکولوں کو کے پی ایس میں بدلنے کی کارروائی شروع ہو سکے گی۔ انہوں نے ان خدشات کو بے بنیاد قرار دیا کہ کے پی ایس کی شروعات کے سبب آس پاس کے سرکاری اسکولوں کو بند کر دیا جائے گایا ان اسکولوں کو کے پی ایس میں ضم کر دیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کے پی ایس کے تحت نرسری سے بارہویں جماعت تک تعلیم کا نظم کیا جا رہا ہے۔ ان اسکولوں میں کنڑا اور دیگرزبانوں کے علاوہ انگلش میڈیم میں تعلیم دی جائے گی۔ بچوں کے روشن مستقبل کو ذہن میں رکھ کر کے پی ایس اسکولوں کو شروع کیا جا رہا ہے۔ اس سے سرکاری اسکولوں کے بند ہو جانے کا خدشہ بے بنیاد ہے۔
اراضی ڈی نوٹی فکیشن: انہوںنے بتایا کہ شہر کے دیون ہلی کے قریب اسپےشل زون کی تعمیر کےلئے حکومت کی طرف سے 1777ایکڑ اراضی اکوائر کی گئی تھی ۔ تاہم مقامی کسانوں کی طرف سے اس منصوبے کے خلاف شدید مزاحمت کے سبب کابینہ نے اس اراضی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ لیا ۔ اس فیصلہ کے ساتھ دیون ہلی کی اس اراضی کی سابقہ نوعیت بحال ہو جائے گی اور جو جو اس کے مالکان ہیں وہ اس کے مالک بحال رہیں گے۔
لےجس لیچر اجلاس: اس سوال پر کہ بیلگاوی لیجس لیچر اجلاس میں ریاستی حکومت کی طرف سے اپوزیشن کا سامنا کرنے کےلئے کیا حکمت عملی ہے۔ پاٹل نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس حکومت کو نشانہ بنانے کےلئے ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے جس سے حکومت کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت پڑے۔انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس کے بعد وزیر اعلیٰ نے تمام وزراءکے ساتھ میٹنگ کی جس میں انہوں نے لیجس لےچر اجلاس کے دوران خصوصی توجہ کے ساتھ اپوزیشن کے اراکین کے سوالات کا جوا ب دینے کی ہدایت دی۔

29 thoughts on “

  1. Школа блогеров https://vdskill.ru и видеотехнологий для авторов и предпринимателей. Создание видео, сторителлинг, монтаж и продвижение. Практические занятия, поддержка наставников и актуальные инструменты для роста.

  2. купить пылесос дайсон официальный сайт в москве [url=https://pylesos-dsn.ru/]купить пылесос дайсон официальный сайт в москве[/url] .

  3. дайсон пылесос беспроводной моющий купить [url=https://pylesos-dn-2.ru/]дайсон пылесос беспроводной моющий купить[/url] .

  4. купить пылесос дайсон в краснодаре [url=https://pylesos-dsn-1.ru/]купить пылесос дайсон в краснодаре[/url] .

  5. кухни на заказ в спб от производителя [url=https://kuhni-spb-28.ru/]кухни на заказ в спб от производителя[/url] .

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *