urdu news today live

وزیر اعلیٰ کی ایک لاکھ مکانات اسکیم
مستفیدین کی طرف سے جمع کی گئی رقم محفوظ: راجیو گاندھی ہائوزنگ کارپوریشن
بنگلورو۔10 جنوری(سالار نیوز) جی بی اے(سابقہ بی بی ایم پی)نے امرتا مہوتسو کے موقع پر بنگلورو میں غریب خاندانوں کو مکان فراہم کرنے کیلئے راجیو گاندھی ہائوزنگ کارپوریشن کے اکاؤنٹ میں مستفیدین کی جانب سے ادا کئے گئے فی کس5 لاکھ روپے جمع کرائے ہیں۔ تاہم، راجیو گاندھی ہائوزنگ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر پرشورام شنالکر نے وضاحت کی ہے کہ مکانات تقسیم نہیں کئے گئے ہیں کیونکہ مستفیدین کی فہرست فراہم نہیں کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جی بی اے کی طرف سے جمع کرائی گئی رقم محفوظ ہے اور پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ جیسے ہی کارپوریشن کی جانب سے مستفیدین کی فہرست فراہم کی جائے گی وزیر اعلیٰ کی ایک لاکھ مکانات اسکیم کے تحت مکانات تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 19ہزار مکانات تقسیم کیلئے تیار ہیں۔استفادہ کنندگان کی فہرست کی فراہمی کے سلسلے میں پہلے ہی کئی خطوط لکھے جاچکے ہیں۔ تاہم کارپوریشن سے فہرست موصول نہیں ہوئی ہے۔ حالانکہ کارپوریشن نے رقم واپس کرنے کی پیشکش کی ہے لیکن ہائی کورٹ کے اسٹے کی وجہ سے یہ ممکن نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *