urdu news today live

پاکستان زندہ بادکانعرہ لگانے والوں کی ضمانت نہےں ہوگی
مےسوراوروجئے پورکے ±بندر‘مدورمےں آگ لگانے کاکام کرہے ہےں:اےشور
بنگلور۔10ستمبر(سالارنےوز)کانگریس رکن اسمبلی پردیپ ایشور نے خبردار کیا کہ پاکستان کے حق میں نعرے لگانے والوں کو ضمانت نہیں دی جائے گی۔ بروزچہارشنبہ بنگلورو میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جس نے بھی پاکستان زندہ بادکانعرہ لگاےا اسے ضمانت نہیں ملنی چاہیے۔ ہم اسے قانون کا دفعہ لگا کراندر ڈال دیں گے۔ اگر کوئی اس قسم کانعرہ لگاتاہے تو حکومت کیا کرے گی؟ انہوں نے مزےدکہاکہ بھدراوتی میں پاکستان کے حق میں نعرے لگائے جانے کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ پولیس نے پہلے ہی اس سلسلے میں از خود شکایت درج کر لی ہے۔ اپوزیشن اس معاملے پر حکومت پر حملہ آور ہے۔ اس کا جواب دیتے ہوئے پردیپ ایشور نے کہاکہ میں وزیر داخلہ سے اپیل کروں گا کہ وہ اس قسم کے نعرہ لگانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرےں۔انہوں نے کہاکہ میں دشمن ملک سے نفرت کرتا ہوں، اس لیے اےسے ملزموں کے خلاف ایسا سیکشن لگانا چاہیے جہاں ضمانت نہ ہو۔انہوںنے مدورفسادکے سلسلہ مےں سوال کرتے ہوئے کہاکہ گنیش تہوار کے دوران ایسا کیوں ہوتا ہے؟بی جے پی کے سابق رکن پارلےمان پرتاپ سمہااورمعطل شدہ رکن اسمبلی بسون گوڈاپاٹل ےتنال پرتنقےدکرتے ہوئے پردےپ نے کہاکہ حکومت کی طرف سے مدورمےںامن و امان برقرار رکھنے کی کوشش کے دوران ایک بندر(پرتاپ) میسور سے آتا ہے اور دوسرا وجئے پورہ(ےتنال) سے۔ جب بھی ےہ بات کرتے ہےں توڑپھوڑ،لڑائی جھگڑے کی ہی بات ہوتی ہے ۔وہ صرف جے سی بی، یوگی آدتیہ ناتھ کی بات کرتے ہےں ،اس کا مطلب ہے کہ کرناٹک میں بی جے پی سے جوبھی وزےراعلیٰ بنے ہےں وہ یوگی آدتیہ ناتھ جیسے نہیں ؟۔انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہاکہ کیا کرناٹک کے تمام بی جے پی وزرائے اعلیٰ نااہل ہیں؟ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی ایسا کرتی ہے تو ہم ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔ مددور، منڈیا میں پتھراو¿ کرنے والوں کے خلاف ہم مناسب کارروائی کریں گے۔ ان کادفاع نہےں کےاجائے گا۔ لیکن بی جے پی والے آگ لگا رہے ہیں۔ ہم بی جے پی کی اس حرکت سے تنگ آچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *