
ماحولےاتی منظوری کے بعد بہت جلد افتتاح کےا جائے گا:اےم بی پاٹل
بنگلورو۔23ستمبر (سالار نےوز) وزےر برائے بڑی اور درمےانی صنعت اور انفراسٹرکچر ڈےولپمنٹ اےم بی پاٹل نے بتاےا کہ وجئے پورہ کے گرین فیلڈ ہوائی اڈے کےلئے درکار 2جدید ترین آگ بجھانے والی گاڑیاں آسٹرےلےا سے کل ےہاں پہنچ چکی ہےں ۔ انہوںنے بتاےا کہ مذکورہ آگ بجھانے والی گاڑیاں کمپیوٹرائزڈ ہیں اور ایک عالمی ٹنڈر کے تحت آسٹریلےا سے فراہم کی گئی ہیں ،ان کی لاگت کا تخمینہ 24 کروڑ روپئے ہے ۔پاٹل نے بتاےا کہ مذکورہ گاڑےاں ہنگامی حالات میں 160 میٹر تک آگ بجھانے کی صلاحےت رکھتی ہےں ۔انہوں نے ایک اخباری بےان مےں بتاےا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سیول ایوی ایشن اوراےرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے ایک اور ضرورت کو پورا کیا ہے۔ انہوںنے بتاےا کہ آگ بجھانے والی یہ گاڑیاں زمین پر لگی آگ کو بجھانے کے ساتھ ساتھ او نچائی پر بھی تیز رفتاری سے آگ پر قابو پانے آگے بڑھ سکتی ہیں۔ انہوں نے بتاےا کہ یہ سہولیات وجئے پورہ ہوائی اڈے کے اصل ڈیزائن میں شامل نہیں تھیں،بعد از مزےد کئی سہولےات اس میں شامل کی گئی ہےں ۔انہوں نے بتاےا ہے کہ مذکورہ گاڑیاں جو آسٹریلیا سے بذریعہ جہاز ممبئی پہنچی تھیں، انہیں وہاں سے ٹرک کے ذریعے وجئے پورہ پہنچایا گیا تھا۔ پاٹل نے بتاےا کہ آگ بجھانے والی گاڑیوں کی آمد کے ساتھ ہی ہوائی اڈہ کے افتتاح کی جانب ایک اور قدم بڑھا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف ماحولیاتی منظوری باقی ہے اور اسے حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔**
Live bóng đá trên Xoilac TV không chỉ giúp bạn theo dõi các trận đấu yêu thích mà còn mang đến trải nghiệm mượt mà và sắc nét. Các trận đấu từ các giải đấu lớn được phát sóng trực tiếp hoàn toàn miễn phí, giúp bạn thưởng thức trọn vẹn những khoảnh khắc đỉnh cao.