
جڑ کر عوام اپنے آئینی حق کی حفاظت کریں۔
آج سے525 گرام پنچاےتوں مےں شروع ہوگا”پانی ہوتوکل ہے“ منصوبہ: بوسراجو
بنگلورو۔8اکتوبر(سالارنےوز)ریاست کے 15 اضلاع اور 27 تعلقوں کے 525 گرام پنچایتوں، جو زمینی پانی کے زیادہ استعمال کی فہرست میں شامل ہیں، میں “نیرِدَّرِے نالے” (یعنی پانی ہو تو کل ہے) منصوبے کو پہلے مرحلے میں نافذ کرنے کا اقدام چھوٹے آبپاشی کے محکمہ نے کیا ہے۔یہ بات چھوٹے آبپاشی، سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر این ایس بوسراجو نے بتائی۔بروزچہارشنبہ وکاس سودھا میں پریس کانفرنس کے دوران اس کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے بوسراج کا کہنا تھا کہ قدرت کی طرف سے عطا کیے گئے قدرتی آبی ذرائع اور ہمارے آبا و اجداد کے بنائے گئے آبی وسائل کو محفوظ رکھ کر زیر زمین پانی کی سطح میں اضافہ کرنا اور خوشحال کرناٹک کی تعمیر کے لیے مضبوط بنیاد رکھنا اس منصوبے کا مقصد ہے۔ اسی مقصد کے لیے ”نیرِدَّرِے نالے“ کے نام سے یہ منفرد پروگرام تیار کیا گیا ہے۔نیرِدَّرِے نالے ایک خصوصی تصوراتی پروگرام ہے جس کا مقصد پانی کی اہمیت کو اجاگر کرنا، ریاست کے آبی وسائل کے تحفظ کے لیے منصوبہ بندی کرنا اور شہریوں کو پانی کے تحفظ کی مہم میں شریک کرنا ہے۔ وزیر نے مزےد بتایاکہ پہلے مرحلے میں ریاست کے 16 اضلاع اور 27 تعلقوں کے 525 گرام پنچایتوں میں، جہاں زمینی پانی کا حد سے زیادہ استعمال ہوتا ہے، یہ منصوبہ نافذ کیا جا رہا ہے۔ ان میں کلیان کرناٹک خطے کی 100 سے زیادہ گرام پنچایتیں شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ کنڑا فلم انڈسٹری کے معروف اداکار وشیستھ سمہا کو اس منصوبے کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں جمعرات کو ودھان سودھا کے بینکوئٹ ہال میں پروگرام منعقد کیا جائے گا،وزےراعلیٰ سدارامےا اورنائب وزےراعلیٰ ڈی کے شےوکمار کے ہاتھوں اس منصوبہ کاآغازہونے جاررہاہے۔ آنے والے دنوں میں ریاست بھر میں زمینی پانی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔پریس کانفرنس میں چھوٹی آبپاشی اور زیر زمین پانی کی ترقی کے محکمے کی سیکرٹری بی۔ کے پوترا بھی موجود تھیں۔
کے جی ہلی ،ڈی جے ہلی کے تمام نوجوانوں کو انصاف دلانے کی کوشش تیز ہو گی