urdu news today live

جنوبی کرناٹک میں موسلادھار بارش کا امکان، متعدد اضلاع میں الرٹ جاری
بنگلورو، 20 اکتوبر(سالارنےوز) محکمہ موسمیات نے جنوبی کرناٹک کے کئی اضلاع میں اگلے چند دنوں کے دوران(29اکتوبرتک) بھاری بارش کی پیش گوئی کی ہے، جس سے دیوالی کی خوشیاں متاثر ہونے کا امکان ہے۔ دھارواڑ، چکمگلور، شیموگہ اور ٹمکور اضلاع میں شدید بارش کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ دیگر علاقوں میں عام بارش کے ساتھ گرج چمک کی بھی پیش گوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 23 اکتوبر (جمعرات) سے بارش میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔ اس دوران جنوبی کنڑا، اڈپی، شمالی کنڑا، ہاسن، چکمگلور اور شیموگہ اضلاع میں بھاری بارش کے امکانات ہیں، جن کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔24 اکتوبر کو اڈپی، جنوبی کنڑا، کوڈاگو، چکمگلور، چکبالاپور اور کولار اضلاع میں شدید بارش کے امکانات کے پیشِ نظر الرٹ جاری کیا گیا ہے۔جنوبی کنڑا، اڈپی اور شمالی کنڑا میں ایک یا دو مقامات پر بھاری بارش متوقع ہے۔ہاویری، گدگ اور دھارواڑ میں آندھی کے ساتھ بارش (30تا40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں) ممکن ہے۔باگل کوٹ، بیلگاوی، بیدر، گلبرگہ، کوپل، رائچور، وجئے پور اور یادگیر میں ہلکی یا درمیانی بارش کا امکان ہے۔کل بروزمنگل جنوبی کنڑا، اڈپی اور شمالی کنڑا اضلاع میں بھاری بارش ہوگی، جبکہ چکمگلور، شیموگہ، ٹمکور، ہاسن اور رام نگر اضلاع میں بھی ایک یا دو مقامات پر بھاری بارش ہوسکتی ہے۔چہارشنبہ کے روز جنوبی کنڑا، اڈپی، شمالی کنڑا، کوڈاگو، مےسور، چامراج نگر، ہاسن، منڈیا، رام نگر، بنگلورو (دیہی و شہری)، چکمگلور، ٹمکور اور شیموگہ میں بھاری بارش کے امکانات ہیں۔ان اضلاع میں شدید بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، نشےبی علاقوں سے دور رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *