urdu news today live

شہر میں بے گھروں کو ایک لاکھ مکانات کی فراہمی کا سلسلہ چل پڑا
راجیو گاندھی ہاوزنگ کارپوریشن کی طرف سے بلند عمارتوں کی تعمیر کاکام تیزی سے جاری: ضمیر احمد خان
بنگلورو۔8 نومبر (سالار نیوز)شہر بنگلور کے مختلف علاقوں میں آباد بے گھر لوگوں کو اپنا گھر فراہم کرنے کےلئے راجیو گاندھی ہاوزنگ کارپوریشن کی طر ف سے ایک لاکھ مکانات کی فراہمی کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ان مکانات کی فراہمی کےلئے کثیر منزلہ عمارتوں کی تعمیر کا سلسلہ تعمیر کے مختلف مراحل میںہے ۔ وزیر اعلیٰ کی ایک لاکھ مکانات اسکےم کے تحت راجیو گاندھی ہاوزنگ کارپوریشن کی طرف سے مکانات کی فراہمی کی جا رہی ہے۔ ریاستی وزیر برائے ہاوزنگ اقلیتی بہبود واوقاف ضمیر احمد خان نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت شہر کے مختلف علاقو ںمیں مکانات کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے۔راجیو گاندھی ہاوزنگ کارپوریشن کی طرف سے دئےے جانے والے ان مکانات کی قیمت درج فہرست ذاتوں اور قبائل سے وابستہ افراد کےلئے ایک بیڈروم ہال کچن کے فلیٹ کےلئے 9.70لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے اور عام درخواست گزاروں کےلئے 10.5لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس اسکیم کےلئے اہلےتی شرطوں کا تعین کیا گیا ہے ان کے مطابق عرضی دینے والے کے خاندان کی آمدنی تمام ذرائع سے سالانہ تین لاکھ رپے سے زائد نہ ہو ۔ درخواست گزار شہر بنگلورو میں گزشتہ پانچ سال سے مقیم ہوں، ان کے پاس اپنا گھر یا سائٹ نہ ہو، عرضی دینے والوں کے پاس راشن کارڈ ہو، لازمی طور پر انکم سرٹی فکیٹ فراہم کرنا ہو گا۔ درج فہرست زمرے میں اگر گھر کی درخواست دے رہے ہیں تو کیاسٹ سرٹی فکیٹ دینا ہو گا۔ الےکشن کمیشن کی طرف سے دیا گیا ووٹر شناختی کارڈ رکھتے ہوں۔اگر عرضی گزار تعمیراتی مزدور ہیں تو ان کو محکمہ محنت کی طرف سے دیا گیا ای شرم کارڈ دینا ہو گا۔ معذور ہیں تو ان کی معذوری سرٹی فکیٹ درخواست کے ساتھ منسلک کرنی ہو گی۔ تمام فلےٹس میں سے 2فیصد فلیٹس معذورووں کےلئے ریزرو کئے گئے ہیں ۔ہر درخواست دہندہ کا آدھار سے جڑا ہوا بینک اکاو¿نٹ ہو نا لازمی قرا ر دیا گیا ہے۔ کیاب ڈرائیور،گھریلو ملازم،ٹھےلہ گاڑی پر تجارت کرنے والے ، فٹ پاتھ یا سڑک کے کنارے تجارت کرنے والے ہیں تو ان کو ترجیحی بنیاد پر مکانات کی فراہمی کی جائے گی۔ہر خاندان سے صرف ایک ہی فرد درخواست دے سکتا ہے۔فلےٹ کے لئے امیدواروں کے انتخاب میں 50فیصد ریزرو کوٹا اور 50فیصد جنرل کوٹا ہو گا۔ اس اسکیم کے تحت جو مکانات حاصل کئے جائیں گے ان کےلئے بینکوں سے ہاوزنگ لون کی بھی سہولت رہے گی جس پر شرح فیصد3تا5فیصد کے حساب سے یا ماہانہ قسط کی رقم کے26فیصد یا زیادہ سے زیادہ 3000روپے کی رقم ریاستی حکومت برداشت کرے گی۔اس کےلئے درخواستashraya.karnataka.gov.inپر دی جا سکتی ہے۔تفصیلات کےلئے 080-22106888یا08023118888پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *