آن لائین سروے کی مدت میں 30نومبر تک توسیع
بنگلورو۔11 نومبر (سالار نیوز) ریاستی حکومت کی طرف سے کروائے جا رہے سماجی معاشی وتعلیمی سروے کےلئے آن لائین تفصیلات درج کرنے کی مدت میں دوبارہ توسیع کی گئی ہے۔ ریاستی پسماندہ طبقات کمیشن کی طرف سے کروائے جا رہے اس سروے کےلئے آن لائن تفصیلات درج کرنے کےل10نومبر 2025تک کی مہلت مقرر کی گئی تھی۔ تاہم اس مدت میں توسیع کرنے کےلئے مختلف حلقوں سے مطالبات کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے اب ےہ مدت 30نومبر 2025تک بڑھا دی ہے اس مدت کے دوران وہ لوگ جنہوں نے سروے کے دوران اپنی تفصیلات شمار کنندگان کو نہیں دیں وہ اپنے یو ایچ آئی ڈی نمبر کا استعمال کرتے ہوئے آن لائن لنک https://kscbcselfdeclaration.karnataka.gov.in/ کے ذریعے سروے کا حصہ بن سکتے ہیں اور اپنی تمام تفصیلات درج کر سکتے ہیں۔

