نئی دہلی میں لال قلعہ کے قریب کار دھماکے کے پیش نظر
شہر اور رےاست بھر مےں سخت حفاظتی انتظامات ،ہوائی اڈہ پر کڑی نظر
بنگلورو11نومبر(سالار نےوز) نئی دہلی میں لال قلعہ کے قریب کار دھماکے کے پیش نظر شہر اور ریاست بھر میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔شہر کے حساس، انتہائی حساس علاقوں اور ریاست کے بڑے شہروں میں بھیڑ والی جگہوں پر مزید پولیس تعینات کی گئی ہے اور ہائی الرٹ برقرار رکھا گیا ہے، اور اعلیٰ پولیس افسران صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔کیمپے گوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے اور ہوائی اڈے پر آنے اور جانے والی گاڑیوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ہوائی اڈے کی سیکورٹی کےلئے اضافی مسلح سنٹرل انڈ سٹرےل سےکورٹی فورس (سی آر پی اےف ) اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے اور ہوائی اڈے کے احاطے کے اندر اور باہر گشت بڑھا دیا گیا ہے۔ اےرپورٹ پر آنے والے مسافروں اور عملے کی چیکنگ کی جا رہی ہے، پارکنگ سمیت ہر جگہ سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔پولیس بھیڑ والی جگہوں جیسے میجسٹک بس اسٹانڈ ریلوے اسٹیشن اور میٹرو اسٹیشن پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ ریلوےا سٹیشنوں پر مسافروں کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ ڈاگ سکواڈ کے ذریعے ریلوے سٹیشن کے اطراف اضافی چیکنگ بھی کی جارہی ہے ۔ کے ایس آر پی اسکواڈ کو میجسٹک بس اسٹانڈ کے اطراف واکناف تعینات کیا گیا ہے، ریلوے ا سٹیشن پر پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔شہر میں کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہونے کو یقینی بنانے کےلئے سخت چوکسی اختیار کی گئی ہے اور سٹی پولیس کمشنر کی ہدایت پر بنگلورو میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ریاستی حکومت نے دہلی دھماکے کے معاملے کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے اور شہر مےں بھی سخت سیکورٹی تعےنات کی گئی ہے ۔وزےر اعلیٰ سدا رامےا نے مےڈےا سے بات کر تے ہوئے بتاےاکہ انہوں نے ڈائرکٹر جنرل وانسپکٹر جنرل آف پولےس ڈاکٹر اےم اے سلےم کو ہدایت دی ہے کہ وہ بنگلورو سمیت تمام ضلع ہیڈکوارٹرز میں ہائی الرٹ رہیں۔ انہوںنے بتاےا کہ محکمہ داخلہ کو بھیڑ والی جگہوں پر سیکورٹی بڑھانے اور لوگوں کی حفاظت کو ترجیح دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزےر اعلیٰ نے بتاےا کہ ریاست میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کےلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں اور وزیر اعلیٰ نے عوام سے محکمہ پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا کل کے دہلی بم دھماکے کا اثر بہار انتخابات پر پڑے گا،اس پر وزےر اعلیٰ نے کہا کہ مرکزی حکومت کو ہر الیکشن کے دوران بم دھماکوں کے متعلق میں بتانا چاہیے۔ مرکز کو تحقیقات کرنے دیں اور جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ کل کا دہلی دھماکہ آج کے انتخابات کو متاثر کر سکتا ہے۔انہوںنے کہا کہ بم دھماکے نہیں ہونے چاہئیں، معصوم جانوں کا نقصان افسوسناک ہے۔ وزےر اعلیٰ جنہوں نے ہندوستان کے ایک مذہبی ملک ہونے کے بارے میں سوالات کا بھی جواب دیا، کہا کہ ہندوستان ایک تکثیری ملک ہے جو آئین کی پاسداری کرتا ہے۔وزیر اعلیٰ نے دہلی بم دھماکے میں معصوم جانوں کے نقصان پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے واقعات نہیں ہونے چاہئیں۔
15 تاریخ کو دہلی:
سدارامےا نے بتاےا کہ وہ اس مہینے کی 15 تاریخ کو پارٹی کے سینئر لیڈر کپل سبل کے ایک پروگرام میں شرکت کےلئے دہلی جائےں گے اور اسی دن وہ شہر واپس لوٹ جائےں گے ۔انہوںنے کہا کہ اگر ہائی کمان نے انہےںوقت دیا تو وہ ملاقات کر ےں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ابھی تک ہائی
کمان سے ملاقات کا وقت نہیں مانگا ہے۔


Really insightful post — Your article is very clearly written, i enjoyed reading it, can i ask you a question? you can also checkout this newbies in classied. iswap24.com. thank you