شہر بھر مےں ہائی الرٹ جاری ، پولےس گشتی مےں اضافہ :پولےس کمشنر
سی سی ٹی وی کے ذریعے مشکوک گاڑیوں کی نگرانی:ڈی جی پی
بنگلورو11نومبر(سالار نےوز) شہر کے پولس کمشنر سیمنت کمار سنگھ نے کہا کہ دہلی دھماکے کے پیش نظر کل شام سے ہی شہر بھر میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔اپنے دفتر مےں اخباری کانفرنس کے دوران اس بات کی جانکاری دی ۔انہوںنے بتاےا کہ پرپولےس افسران اور عملہ گزشتہ رات سے شہر بھر میں سرچ آپریشن شروع کر دےاہے،شہر کے اہم مقامات جس مےں لاجز، میٹرورےل اسٹےشنوں اور بس اسٹیشنوں پر گہرائی سے تلاشی لی جارہی ہے اس دوران کوئی سراغ نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ دہلی دھماکے اور بنگلورو کے درمیان کوئی تعلق ہے یا نہیں۔اس موقع پر ریاست کے لا اینڈ آرڈر شعبہ کے اڈےشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس آر ہتیندر نے کہا کہ دہلی دھماکے کی اطلاع ملنے کے بعد ریاست بھر میں تلاشی شروع کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی سرحدوں پر بھی سخت چیکنگ کی جارہی ہے ،مہاراشٹر، کیرلا، آندھرا پردیش اور تمل ناڈو کی سرحدوں پر بھی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، کسی بھی قسم کے نا خوشگورا واقعے کو روکنے کےلئے سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے ایس پیز، آئی جی پیز اور کمشنر گشت پر ہیں،ڈاگ سکواڈ اور بم سکواڈ رات سے ہی چیکنگ کر رہے ہیں،ڈاگ اسکواڈ نے ہر کونے کو چیک کیا ہے، مسلح اہلکاروں کا گشت بڑھا دیا گیا ہے، مشکوک سامان کی جانچ پڑتال کی گئی ہے۔ہےتندرا نے بتاےا کہ بنگلورو سمیت بڑے شہروں میں ٹرافک کی بھیڑ کے درمیان ایسی خطرناک گاڑیوں کا پتہ لگانا مشکل ہے۔ تاہم پولیس سی سی ٹی وی کے ذریعے مشکوک گاڑیوں کی نگرانی کر رہی ہے۔ انہوں نے بتاےاکہ ریاست کے دیگر علاقوں میں بھی سخت چیکنگ شروع کر دی گئی ہے،ہوائی اڈے پر سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دئے گئے ہیںعملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نامعلوم اور مشکوک اشیاءپر فوری توجہ دیں۔ڈی جی پی نے بتاےا کہ سنیما ہال، تجارتی کمپلیکس، بازاروں، مرکزی اور ریاستی حکومت کے دفاتر میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

