انڈیگو ایرلائنس کی فلائٹس منسوخ ہوجانے کے سبب بنگلورو ایرپورٹ پر ہنگامہ
بنگلورو۔4 دسمبر (سالار نیوز)ملک کی سب سے بڑی فصائےہ کمپنیوں میں سے ایک انڈیگو ایرلائنس میں عملہ کی کمی کے سبب بنگلورو سمیت ملک کے مختلف ایرپورٹس میں اس کے 200ّ´ّ´ زیادہ فلائٹس کو منسوخ کر دیا گیا جس کی وجہ سے ملک بھر میں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پرا۔ بنگلورو کے کیمپے گوڈا انٹرنیشنل ایرپورٹ پر بھی انڈیگو ایرلائنس کی 62سے زیادہ فلائٹوں کو منسوخ کر دیا گیا جس کی وجہ سے مسافروں نے کافی ہنگامہ مچایا اور ایرپور ٹ کے ٹرمینل پر ان لوگوں نے احتجاج بھی کیا۔ ان مسافروں کو سمجھانے کےلئے ایرپور ٹ کے حکام اور وہاں موجود انڈیگو ایرلائنس کے عملے کی کوشش کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ بنگلورو سمیت ملک بھر کے ایرپورٹوں پر اس ہنگامے کو دیکھتے ہوئے ڈائرکٹر جنرل آف سیول ایویشن نے انڈیگو ایرلائنس کے انتظامےہ کو نوٹس جاری کی ہے اور ہنگامے کےلئے وجہ نمائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ بنگلورو ایرپورٹ پر فلائٹ کے انتظار میں بیٹھے بعض مسافروں نے بتایا کہ گزشتہ 12-13گھنٹوں سے وہ لوگ فلائٹ کے انتظار میں بیٹھے ہیں ان کو بارہا ےہی بتایا گیاکہ فلائٹ کے آنے میں تاخیر ہے کسی بھی وقت آسکتی ہے لیکن بعد میں ےہ بات سامنے آئی کہ انڈیگو ایرلائنس کی بنگلورو ایرپورٹ سے ا±ڑنے والی62فلائٹوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ان مسافروں نے انڈیگو کے عملہ پر انہیں گمراہ کرنے کا الزام لگایا ہے اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کی مانگ کی ہے۔ انڈیگو ایرلائنس کے عملہ اور پائلٹوں کے اجتماعی چھٹی پر چلے جانے کے سبب ےہ ہنگامہ کھڑا ہوا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایرلائنس کی طرف سے عملہ اور پائلٹوں کی تعیناتی سے متعلق جو نیا روسٹر نظام لاگو کیا گیا وہ ملازمین کو منظور نہیں ہے جس کے سبب ان لوگوں نے اجتماعی چھٹی کر دی اور اس کے سبب مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ انڈیگو ایرلائنس کے ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ ایرلائنس کے ایک تکنینی مسئلہ او ر عملہ کی کمی کے سبب ا±ڑانوں میں رکاوٹ پےدا ہوئی ہے اس کو جلد از جلد بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔