urdu news today live

واٹس ایپ نےانڈیا میں 66لاکھ سے زیادہ اکاؤنٹس پرلگائی پابندی،12لاکھ اکاؤنٹس بلاک

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ وہ صارفین کو یہ سہولت فراہم کرتا ہے کہ وہ غلط لوگوں کو بلاک کر سکیں اور اپنی ایپ میں قابل اعتراض چیزوں کی اطلاع دیں۔ وہیں، یہ صارف کے تاثرات کو مدنظر رکھتا ہے اور جعلی خبروں کو روکنے، آن لائن سیکیورٹی کو بڑھانے اور انتخابی مداخلت کو روکنے کے لیے ماہرین کے ساتھ کام کرتا ہے۔

Read More

ریزرویشن کو 50 فیصد کی حد سے زیادہ…کانگریس نے پارلیمنٹ سے کرڈالا یہ بڑا مطالبہ، بی جے پی کی خاموشی پر اٹھایا سوال

میٹنگ میں منظور کی گئی ایک سیاسی قرارداد میں، جے ڈی یو نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ ریاست کے قانون کو آئین کے 9ویں شیڈول کے تحت رکھے تاکہ اس کے عدالتی جائزے کو خارج کیا جا سکے۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران اپوزیشن پارٹیاں کہتی رہی ہیں کہ ایس سی ، ایس ٹی اور او بی سی کیلئے ریزرویشن سے متعلق سبھی ریاستی قوانین کو نویں شیڈیول میں شامل کیا جانا چاہئے ۔ رمیش نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ جے ڈی یو نے 29 جون کو پٹنہ میں یہی مطالبہ کیا ہے۔ لیکن ریاست اور مرکز دونوں میں اس کی اتحادی بی جے پی اس معاملے پر مکمل طور پر خاموش ہے۔

Read More

اگلا ٹی 20 ورلڈ کپ کب اور کہاں کھیلا جائے گا؟ ٹیم انڈیا کے پاس پھر چیمپئن بننے کا سنہری موقع، جانئے کیسے

اگلا ٹی 20 ورلڈ کپ کب اور کہاں کھیلا جائے گا؟ ٹیم انڈیا کے پاس پھر چیمپئن بننے کا سنہری موقع، جانئے کیسے  اگلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دو سال بعد کھیلا جائے گا۔ اس کی میزبانی ہندوستان اور سری لنکا کریں گے۔ اس طرح ٹیم انڈیا کو دو سال بعد بھی چیمپئن بننے کا…

Read More

 پیپر لیک معاملہ میں سی بی آئی کی بڑی کارروائی، مزید دو افراد کی گرفتاری

NEET پیپر لیک معاملے میں سی بی آئی نے بڑی کارروائی کی ہے۔ مرکزی جانچ ایجنسی نے مزید دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مرکزی جانچ ایجنسی نے پرنسپل احسان الحق اور وائس پرنسپل امتیاز کو گرفتار کیا ہے۔

Read More

بابری مسجدکی جگہ لفظ”تین گنبد ڈھانچہ”کےالفاظ لکھنے کےفیصلہ پراسدالدین اویسی کااعتراض ،NCERTسےکی یہ مانگ

نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ نے 12ویں اور 11ویں جماعت کی پولیٹیکل سائنس کی کتاب میں کئی بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔ جس میں NCERT نے 12ویں کلاس کی پولیٹیکل سائنس کی کتاب سے لفظ ‘بابری مسجد’ کو ہٹا دیا ہے۔ اس کی جگہ ‘تین گنبد ڈھانچہ’ کی اصطلاح استعمال کی گئی ہے۔ اب کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے اس کو لے کر این سی ای آر ٹی اور مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔

در اصل ، کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور حیدرآباد کے موجودہ لوک سبھا ایم پی اسد الدین اویسی نے ایکس پر ایک پوسٹ لکھتے ہوئے کہا کہ این سی ای آر ٹی نے بابری مسجد کی جگہ “تین گنبد ڈھانچہ” کے الفاظ لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ این سی ای آر ٹی نے ایودھیا کے فیصلے کو “اتفاق رائے” کی مثال کے طور پر بیان کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اویسی نے مزید کہا کہ ہندوستان کے بچوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ سپریم کورٹ نے بابری مسجد کے انہدام کو ایک “سنگین مجرمانہ فعل” قرار دیا ہے۔

Read More

عتیق احمدکےبھائی اشرف احمدکی اہلیہ زینب فاطمہ کے پرتعیش گھر پرچلابلڈوز، پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کی کارروائی

پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے جمعرات کو دوپہر 12 بجے انہدام کا عمل شروع کیا۔ منہدم ہونے والے مکان کی مالیت تقریباً 5 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ وقف بورڈ کی اراضی پر بنائے گئے اس غیر قانونی مکان کو گرانے کے سلسلے میں پی ڈی اے نے پہلے ہی اپنی تحقیقات اور قانونی کارروائی مکمل کر لی تھی

Read More