والدین اورسرپرستوں کااحتجاج لایارنگ، اسکول انتظامیہ نے پرنسپل سمیت 3 ملازمین کوکیامعطل
مظاہرین کو منانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ریلوے اسٹیشن پر لوگوں کا احتجاج جاری ہے سنٹرل ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر سوپنل نیلا نے بتایا کہ بدلا پور اسکول میں پیش آنے والے واقعے کے سلسلے میں ریلوے اسٹیشن پر لوگوں کا احتجاج جاری ہے۔ اس واقعہ کے خلاف کئی تنظیموں نے بدلاپور بند کی کال دی ہے۔ مقامی ایم ایل اے کسان کاتھور نے یہ مسئلہ حکام کے ساتھ اٹھایا اور بروقت کارروائی نہ کرنے والے ملزمین اور پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔