رات میں آرہی تھی تیز آواز، خستہ حال مکان میں پہنچا تو بہن کو غیر مرد کے ساتھ دیکھا، پھر صبح 3 بجے…
رات میں آرہی تھی تیز آواز، خستہ حال مکان میں پہنچا تو بہن کو غیر مرد کے ساتھ دیکھا، پھر صبح 3 بجے…
رات میں آرہی تھی تیز آواز، خستہ حال مکان میں پہنچا تو بہن کو غیر مرد کے ساتھ دیکھا، پھر صبح 3 بجے…
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے حکومت کی پاکستان پالیسی میں واضح تبدیلی کا اشارہ دیتے کہا کہ ‘مسلسل بات چیت کا دور ختم ہو گیا ہے’ ساتھ ہی یہ بھی تسلیم کیا کہ نئی دہلی سرحد پار کے واقعات کا جواب دینے کیلئے تیار ہے’خواہ وہ مثبت ہوں یا منفی’ ۔
اسپتال کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش بھی سی بی آئی کی جانچ کے دائرے میں ہیں۔ ان سے مسلسل پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے تفتیشی ایجنسی کو لیڈی ڈاکٹر کے قتل کے بارے میں بتایا۔
اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر تنوجا نیسری نے وزیر جادھو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کا قیام وزیر اعظم نے سال 2017 میں کیا تھا، تب سے اب تک 26 لاکھ سے زیادہ مریضوں کا کامیابی سے علاج کیا جا چکا ہے۔ پچھلے سات سالوں میں اس ادارے نے آیوروید کے میدان میں اہم کردار ادا کیا ہے اور عالمی سطح پر تعلیم اور تحقیق کے ایک بڑے مرکز کے طور پر ابھرا ہے۔
کمیشن نے کہا کہ بشنوئی برادری کے قدیم تہوار کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہریانہ اسمبلی انتخابات کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انڈر 19 ون ڈے ٹیم کی کمان اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ نوجوان کھلاڑی محمد امان کو سونپی گئی ہے، جن کی قیادت میں سمت دراوڑ کھیلتے نظر آئیں گے۔ آئیے جانتے ہیں محمد امان کون ہیں؟
انڈی پورہ ضلع کے گریز سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے قریب ہندوستانی فوج کے اہلکاروں نے دیکھا کہ تقریباً 30 سے 40 پاکستانی فوجی موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان کے ساتھ کافی سامان نظر آرہا تھا جس سے وہاں بنکر بنانے کی تیاریاں چل رہی تھیں۔ پاکستانی فوج تعمیراتی کام کر رہی تھی۔
لیکن اب چراغ مودی حکومت کے فیصلوں یا این ڈی اے کے موقف سے منہ موڑ لے رہے ہیں۔ این ڈی اے میں رہتے ہوئے ان کا کردار اپوزیشن جیسا ہو گیا ہے۔
اپوزیشن جماعتوں نے بھی مسلم تنظیموں کی طرف سے اٹھائے گئے خدشات پر اپنی حمایت کا اظہار کیا۔جانکاری کے مطابق ڈی ایم کے جیسی جماعتوں نے وقف بورڈ میں غیر مسلموں کو شامل کرنے پر سخت اعتراض ظاہر کیا تھا۔ اپوزیشن جماعتوں نے ضلع مجسٹریٹس کو دیئے جانے والے اختیارات پر سواالت اٹھائے۔ اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کلکٹر تنازعات پر کیسے فیصلہ لے سکتے ہیں، کیونکہ اس سے مفادات کا ٹکراؤ ہوگا۔
افغانستان کے بارے میں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا، ‘سماجی سطح پر لوگوں کے درمیان تعلقات مضبوط ہیں۔ آج اپنی افغان پالیسی کا جائزہ لینے کے بعد ہم اپنے مفادات کے بارے میں بالکل واضح ہیں۔ ہم اپنے سامنے وراثت میں ملنے والی ذہانت سے کنفیوز نہیں ہوتے۔ ہمیں سمجھنا چاہیے کہ امریکہ کی موجودگی والا افغانستان، امریکہ کی موجودگی کے بغیر افغانستان سے بہت مختلف ہے۔