منوبھاکر، پیرس اولمپکس میں تیسرےمیڈل سےمحروم، 25میٹرپسٹل شوٹنگ فائنل میں ملی چوتھی پوزیشن
ہندوستان کی شو ٹر منو بھاکر نے پیرس اولمپکس میں ہندوستان کے لیے پہلا تمغہ جیتا۔ انہوں نے 28 جولائی کو 10 میٹر ایئر پسٹل میں برانز میڈل جیتا تھا۔ اس کے بعد منگل 30 جولائی کو منو نے سربجوت سنگھ کے ساتھ مل کر مکسڈ ٹیم ایونٹ میں بھی برانز میڈل جیتا تھا۔ ہندوستان نے پیرس اولمپکس میں اب تک 3 تمغے جیتے ہیں۔ تینوں تمغہ شوٹنگ کے لیے ہی آئے ہیں۔