سر زیادہ دیر نہیں رہ پائیں گے…‘ جب کنٹرول روم کے فون پر ہی رونے لگا لوکو پائلٹ، رلا دے گا گونڈہ ٹرین حادثہ کا آڈیو
سر زیادہ دیر نہیں رہ پائیں گے…‘ جب کنٹرول روم کے فون پر ہی رونے لگا لوکو پائلٹ، رلا دے گا گونڈہ ٹرین حادثہ کا آڈیو
ایک رپورٹ کے مطابق منوج سونی نے تقریباً ایک ماہ قبل استعفیٰ دے دیا تھا۔ ذرائع کی مانیں تو ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ان کا استعفیٰ قبول کیا جائے گا یا نہیں۔
ئی دہلی: UPSC یعنی یونین پبلک سروس کمیشن کے چیئرپرسن منوج سونی نے اپنی میعاد ختم ہونے سے پہلے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کی مانیں تو یو پی ایس سی کے چیئرپرسن منوج سونی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دے دیا ہے۔ منوج سونی کی مدت کار 2029 میں ختم ہونی تھی ۔ لیکن انہوں نے تقریباً پانچ سال قبل استعفیٰ دے دیا ۔ انہوں نے سال 2017 میں بطور ممبر شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے 16 مئی 2023 کو صدرکے عہدہ کی حیثیت سے حلف لیا۔ یہ استعفیٰ ایسے وقت میں آیا ہے جب ٹرینی آئی اے ایس پوجا کھیڈکر کو لے کر تنازعہ سرخیوں میں ہے۔ تاہم مستعفی ہونے کی ابھی تک کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
’دی ہندو‘ کی رپورٹ کے مطابق منوج سونی نے تقریباً ایک ماہ قبل استعفیٰ دے دیا تھا۔ ذرائع کی مانیں تو ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ان کا استعفیٰ قبول کیا جائے گا یا نہیں۔ ذرائع نے یہ بھی واضح کیا کہ اس استعفیٰ کا یو پی ایس سی امیدواروں کے نوکری حاصل کرنے کے لئے جعلی سرٹیفکیٹ پیش کرنے سے متعلق تنازعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ منوج سونی نے اپنا استعفیٰ صدر جمہوریہ ہند کو پیش کر دیا ہے۔ تاہم حکومت نے ابھی تک نئے صدر کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے
ذرائع کے مطابق منوج سونی اب اپنا زیادہ وقت گجرات میں سوامی نارائن فرقے کی ایک شاخ انوپم مشن کو دینا چاہتے ہیں۔ سال 2020 میں دیکشا حاصل کرنے کے بعد وہ انوپم مشن میں ایک سادھو یا نشکام کرم یوگی بن گئے۔ منوج سونی کو وزیر اعظم نریندر مودی کا قریبی سمجھا جاتا ہے۔ 2005 میں جب وہ 40 سال کے تھے، نریندر مودی نے انہیں وڈودرا کی مشہور ایم ایس یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کیا تھا۔ اس طرح وہ ملک کے سب سے کم عمر وائس چانسلر بنے تھے ۔
جون 2017 میں UPSC میں اپنی تقرری سے پہلے منوج سونی اپنی آبائی ریاست گجرات کی دو یونیورسٹیوں میں تین بار وائس چانسلر کے طور پر خدمات انجام دے چکے تھے۔ سونی 2015 تک دو مرتبہ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے طور پر خدمات انجام دے چکے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ منوج سونی کے استعفیٰ کا ٹرینی آئی اے ایس آفیسر پوجا کھیڈکر تنازعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
купить диплом вуза высшее [url=https://asxdiplomik24.ru/]купить диплом вуза высшее[/url] .