وائناڈ لینڈ سلائیڈ: سامنے نظر آرہی تھی موت، تبھی فرشتہ بن کر آئی ہندوستانی فوج، بچالی 4 افراد کی زندگی
وائناڈ لینڈ سلائیڈ: سامنے نظر آرہی تھی موت، تبھی فرشتہ بن کر آئی ہندوستانی فوج، بچالی 4 افراد کی زندگی
اس بچاو مہم میں فوج نے ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر (ALH) کو لانچ کیا تاکہ پھنسے ہوئے لوگوں کو بروقت بچایا جا سکے۔ بچائی گئی خواتین میں سے ایک کو پاوں میں تکلیف ہے اور اسے ضروری طبی امداد دی جا رہی ہے۔
وائناڈ : وائناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ کے خوفناک واقعے میں کم از کم 318 افراد کی موت ہوچکی ہے اور سینکڑوں لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔ اب فوج نے وائناڈ لینڈ سلائیڈ کی زد میں آئے 4 لوگوں کو زندہ باہر نکالا ہے۔ ریسکیو آپریشن کے دوران ہندوستانی فوج نے وائناڈ کے علاقے پدویٹی کنو میں ملبے تلے دبے چار افراد کو زندہ باہر نکالا ہے۔ ان میں دو مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔ فوج پوری احتیاط کے ساتھ یہ ریسکیو آپریشن کر رہی ہے تاکہ سبھی کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس بچاو مہم میں فوج نے ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر (ALH) کو لانچ کیا تاکہ پھنسے ہوئے لوگوں کو بروقت بچایا جا سکے۔ بچائی گئی خواتین میں سے ایک کو پاوں میں تکلیف ہے اور اسے ضروری طبی امداد دی جا رہی ہے۔ وہیں کیرالہ کے ای ڈی جی پی ایم آر اجیت کمار نے جمعہ کو بتایا کہ وائناڈ کے منڈکئی میں شدید بارش کے باوجود بڑے پیمانے پر تلاش اور بچاؤ آپریشن جاری ہے اور تقریباً 300 لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔
ے ڈی جی پی ایم آر اجیت کمار نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ تقریباً 300 لوگ اب بھی لاپتہ ہیں، لیکن اصل تعداد کا پتہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے تفصیلات جمع کرنے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اب تک جو معلومات ملی ہیں اس کے مطابق تقریباً 300 لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔ محکمہ ریونیو تفصیلات جمع کرنے میں مصروف ہے۔ ریاست میں امن و امان کے انچارج اے ڈی جی پی نے کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں کو چھ زونوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور مختلف ٹیموں نے تلاشی مہم شروع کر دی ہے
انہوں نے کہا کہ کیرالہ پولیس ماہر ایجنسیوں کی مدد سے کوزی کوڈ شہر تک چلیار ندی میں تلاشی مہم چلائے گی۔ کمار نے کہا کہ ہم دریا میں تلاشی مہم بھی چلا رہے ہیں۔ کل ہمیں پوتھوکل سے لاشیں ملی تھیں۔ اس لیے اب ہم نے چلیار ندی کے کنارے سے لے کر کوزی کوڈ شہر تک کے تمام تھانوں کو اپنے اپنے علاقوں میں تلاشی مہم چلانے کی ہدایت دی ہے ۔