urdu news today live

بلاری تشدد کا کیس سی آئی ڈی کو منتقل کر دیا گیا
بنگلورو۔10 جنوری(سالار نیوز)ریاستی حکومت نے بلاری میں کانگریس اور بی جے پی کارکنوں کے تصادم اور فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات، جس میں ایک کانگریس کارکن کی موت ہوئی تھی، کو کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی)کو منتقل کر دیا ہے۔بلاری میں بینر لگانے کو لے کر جھڑپ شروع ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں بی جے پی اور کانگریس کارکنوں کے درمیان تشدد ہوا اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ چونکہ اس کیس نے ایک مضبوط سیاسی جہت اختیار کی اور بڑے پیمانے پر تنازعہ کو جنم دیا، ریاستی حکومت نے تحقیقات سی آئی ڈی کو سونپنے کا اہم فیصلہ کیا۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ بلاری کے بروس پیٹ پولیس اسٹیشن میں درج تمام مقدمات کو اب سی آئی ڈی کو منتقل کردیا گیا ہے۔25 ملزمان کی ضمانتیں منظور : گروپ تصادم اور فائرنگ کے معاملے میں، بنگلورو کی 42 ویں اے سی جے ایمعدالت نے جمعہ (9 جنوری)کو بندوق بردار گروچرن سنگھ کے علاوہ 25 ملزمان کو ضمانت دے دی۔اس واقعہ کے سلسلے میں بروس پیٹ پولیس اسٹیشن میں کل چھ مقدمات درج کئے گئے تھے۔ پولیس نے 26 لوگوں کو گرفتار کیا تھا جن میں بندوق بردار گروچرن سنگھ، بلجیت سنگھ، اور مہندر

One thought on “

  1. **backbiome**

    Mitolyn is a carefully developed, plant-based formula created to help support metabolic efficiency and encourage healthy, lasting weight management.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *