بنگلورو۔23 مارچ (سالار نیوز) ایک طرف جہاں ملک بھر میں فرقہ پرست طاقتیں مسلمانوں کو کسی نہ کسی بہانے سے نشانہ بنانے کی کوشش میں ہیں تو دوسری طرف بنگلورو کے شانتی نگرعلاقے میں تمام مذاہب کے رہنماو¿ں نے ایک جگہ جمع ہو کر ماہ رمضان المبارک کی ان بابرکت ساعتوں میں روز ہ افطار کیا اور آپسی بھائی چارگی اور محبت کا پےغام عام کیا۔ ےہ موقع تھا شانتی نگرکے رکن اسمبلی اور بی ڈی اے کے چیئرمین این اے حارث کی طرف سے منعقدہ سوہاردا افطار کا۔ اس پروگرام میں ریاستی وزیر برائے ہاو¿زنگ ، اقلیتی بہبود واوقاف ضمیر احمدخان، اے آئی سی سی سکریٹری منصور علی خان،کے پی سی سی کے نائب صدر آغا سلطان سمیت متعدد رہنما شریک رہے تو دوسری طرف مختلف مذہبی رہنماو¿ں نے شرکت کر کے آپسی بھائی چارگی کا پےغام دیا۔ میزبان این اے حارث نے تمام شرکاءکا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ آپسی بھائی چارگی کا جو پےغام تمام مذاہب نے دیا ہے اس کو عوام کے سامنے پیش کرنا اس پروگرام کا بنیادی مقصد ہے۔ آج جہاں فرقہ پرستوں کی طرف سے نئی نسل کے ذہنوں کو تعصب سے پراگندہ کیا جا رہا ہے اس ماحول میں ان کی ےہ ایک چھوٹی سی کوشش ہے۔ منصور علی خان ، سکریٹری اے آئی سی سی نے کہا کہ مختلف مذاہب کے رہنماو¿ں کو جمع کر کے ان کی طرف سے عوام کو آپسی محبت اور بھائی چارگی کا پےغام دینے کےلئے جو کوشش کی گئی ہے وہ قابل تقلید ہے۔ انہوں نے کہا کہ ےہ ملک صدیوں سے امن کا گہورارہا ہے بدقسمتی سے گزشتہ ایک دہائی سے ملک میں نفر ت کا ماحول تیزی سے پھےلتا جا رہا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ مختلف مذاہب کے لوگوں کے درمیان ایک دوسرے پر اعتماد کی فضا کو عام کیا جائے اس کےلئے ایسی نوعیت کے پروگرامو ںکا اہتمام کافی مدد گار ثابت ہو گا۔ اس کےلئے انہوں نے این اے حارث اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی۔ ریاستی وزیر برائے ہاوزنگ ،اقلیتی بہبود واوقاف ضمیر احمد خان نے کہا کہ سوہاردا افطار کا اہتمام کر کے حارث نے نہ صرف اپنے حلقہ بلکہ پوری ریاست کے عوام کو پےغام دیا ہے کہ ہندو ، مسلم ، عیسائی اور دیگر تمام طبقات اس ریاست میں بھائی بھائی کی طرح بسے ہوئے ہیں ان کے درمیان نفر ت کا زہر گھولنے والوں کو ہو سکتا ہے کہ وقتی کامیابی مل جائے لیکن صدیوں سے محبت اور بھائی چارگی کا جو چلن جاری ہے اسے کوئی نہیں مٹا سکے گا۔ مختلف مداہب کے رہنماو¿ں نے بھی اس موقع پر آپسی میں پےار ومحبت کا پےغام دیا ۔
اپنے دروازے پر نیوز پیپر حاصل کریں
SALAR URDU DAILY
GET NEWSPAPER AT YOUR DOOR STEP