urdu news today live

بنگلور۔25مارچ (سالارنےوز)کرناٹک حکومت نے ریاست کو ٹی بی سے پاک بنانے کے لئے بڑے پیمانہ پر ٹیکہ کاری مہم شروع کی ہے۔ آج عالمی یوم تپ دق کے موقع پر وزیر صحت دنیش گنڈو راو¿ نے بی سی جی ٹیکہ کاری پروگرام کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی سی جی ٹیکہ کاری پروگرام ریاست کے 16 اضلاع میں شروع کیا گیا ہے اور یہ پروگرام تپ دق کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ریاست میں پہلے ہی 1060 گرام پنچایتوں کو ٹی بی سے پاک بنایا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ تپ دق کے خاتمہ کے پروگرام کے تحت تپ دق کے مریضوں میں 9,8721 غذائیت سے بھرپور کھانے کی کٹس تقسیم کی گئی ہیں۔ وزیر دنیش گنڈو راو¿ نے کہا کہ عوام کو تپ دق کی روک تھام کے لئے بی سی جی ٹیکہ کاری پروگرام سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ ٹی بی کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں ، جن میں خود محکمہ صحت کی ڈائرکٹرتریوینی بھی شامل ہیں ، نے اس تقریب میں بی سی جی ویکسین حاصل کی تاکہ یہ پیغام دیا جا سکے کہ بی سی جی ویکسین ایک محفوظ ویکسین ہے اور عوام کواس پر شک کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ کرناٹک ٹی بی سے پاک حکمت عملی کے حصہ کے طور پر ، ٹی بی کے تمام مریضوں کے لئے عالمگیر علاج اور ٹی بی سے صفر اموات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ریاست کرناٹک میں سال 2024 کے دوران ، ٹی بی کے 20 لاکھ سے زیادہ متوقع معاملات کی جانچ کی گئی ہے اور مجموعی طور پر 77,987 ٹی بی کے معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 28,122 نجی شعبہ سے اور 49,865 سرکاری شعبہ سے ہیں۔ یہ تعداد سال بہ سال بڑھ رہی ہے۔ ان میں سے تقریباً 4.5 فیصد ادوےہ مزاحم کے مرےض ہیں ۔ٹی بی کے تمام تصدیق شدہ مریضوں کا کم از کم 6 ماہ تک علاج کیا جاتا ہے۔ بیماری سے ہونے والی اموات کی تعداد 8 سے 6 فیصد ہوگئی ہے۔ اب تک 4,787 نکشے متروں نے ٹی بی کے مریضوں میں 98,721 غذائیت سے بھرپور کھانے کی کٹس تقسیم کی ہیں۔ انتظامی عملداری کے لئے ریاست کو 32 ضلعی ٹی بی مراکز (ڈی ٹی سی) میں تقسیم کیا گیا ہے۔ 32 ڈی ٹی سیز کو 275 ٹی بی یونٹس (ٹی یو) میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر 2.5 لاکھ آبادی کے لئے ایک ٹی بی یونٹ قائم کیا گیا ہے۔ ابتدائی صحت مراکز میں 1450 خوردبین مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ریاست کے مختلف صحت اداروں میں 298 ٹرو نیٹ مراکز اور 125 سی بی این اے اے ٹی مراکز کام کر رہے ہیں۔ وہ لوگ جن کا پچھلے 5 برسوں میں ٹی بی کا علاج ہوا ہے ےا وہ لوگ جو ٹی بی کے فعال مریضوں کے قریبی رابطہ میں ہیںاورجن کا جسمانی سائز انڈیکس 18 سے کم ہے اور ذیابیطس کے مریض ےہ ویکسین حاصل کر سکتے ہیں۔ 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد صرف ایک بار ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

One thought on “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *