urdu news today live

ہماری طاقتورملٹری انٹلی جنس پہلگام مےںکےسے ناکام ہوگئی؟
مرکزی حکومت کوٹھوس اقدامات کرنے ہوںگے : وزےرداخلہ پرمےشور
ًبنگلور۔23اپرےل (سالارنےوز)رےاستی وزےرداخلہ ڈاکٹرجی پرمےشورنے تشوےش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ملک کے پاس انتہائی طاقتور اور مو¿ثرانٹلی جنس نظام ہونے کے باوجودکشمےرکے پہلگام مےں دہشت گردانہ حملہ کےسے ہوا؟ ےہ سب سے بڑاسوال ہے۔بروزچہارشنبہ شہرمےں اخباری نمائندوں سے بات چےت کے دوران انہوں نے کہاکہ مےں وادی کشمےرمےںدہشت گردانہ حملہ کی مذمت کرتاہوں۔مےں 27لوگوں کی روحوں کی شانتی کے لئے پرارتھناکرتاہوں۔اس حملہ مےں کرناٹک کے دوافرادمارے گئے ہےں۔انہوںنے کہاکہ ہمارے پاس بہت موثر طاقتورملٹری انٹلی جنس نظام ہے۔بہت سارے معاملات مےں انٹلی جنس اےجنسی نے اچھاکام کےاہے۔مرکزی حکومت اس حملہ کوسنجےدگی سے لے۔پلوامہ واقعہ کے بعداےسے حملے نہےں ہوئے ہےں۔ےہ تشوےش ناک ہے کہ حملہ آوروں نے ہندوکی شناخت کرتے ہوئے حملہ کےے ہےں۔ ےہ نےابھی نہےں ہے۔حملہ کے موقع پرانہوںنے ےہ الفاظ کئی بارکہے ہےں کہ تم ہندوہواس لئے ماررہے ہےں۔مرکزی حکومت بلامروت اقدامات کرے۔اےک تنظےم نے خودتسلےم کےاہے کہ ےہ حملہ ہم نے ہی کےاہے۔ےہ تنظےم کہاں ہے؟ اس کے خلاف سخت کارروائی کرے۔جب انٹلی جنس اےجنسی ناکام ہوتی ہے تو حفاظتی انتظامات پرمامورسکےورٹی بھی ناکام ہوئی ہے۔انٹلی جنس کی آنکھوں مےں دھول جھونک کروہ داخل ہوئے ہےں۔انہوںنے کہاکہ کشمےرمےں سکیورٹی انتظامات کم کےے جارہے تھے ،وہاں امن وامان بحالی کے پس منظرمےں سکےورٹی کو واپس لےاگےا تھا تاہم اس بارے مےں ہمےں ٹھوس معلومات حاصل نہےں ہےں۔اس بارے مےں افواہوں پرباتےں نہےں کرسکتے۔سکےورٹی معاملہ مےں ہم ناکام ہوئے ہےں۔اس کے لےے کارروائی کی جانی چاہئے۔

One thought on “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *