urdu news today live

کشمےرمےں ہوادہشت گردانہ حملہ پوری دنےاکے لئے اےک صدمہ:شےوکمار
مرکزی حکومت اس معاملہ پرکل جماعتی مےٹنگ طلب کرے
ًبنگلور۔23اپرےل (سالارنےوز)نائب وزےراعلیٰ ڈی کے شےوکمارنے کہاکہ کشمےردہشت گردانہ حملہ سے پوری دنےاکے لئے اےک صدمہ ہے۔ ہم اس دہشت گردانہ حملہ کی مذمت کرتے ہےں۔ان دہشت گردوں اوردہشت گردتنظےموں کوکچل دےناچاہئے ۔بروزچہارشنبہ کوئنس روڈ مےں وا قع کے پی سی سی دفترمےں مےں اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے انہو ںنے کہاکہ ہمےں اس واقعہ کوسنجےدگی سے لےناچاہئے ، مرکزی حکومت کواس معاملہ پر ہوش سے کام لےناچاہئے۔وزےراعلیٰ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری طورپررےاستی وزےرسنتوش لاڈ کی قےادت مےں اےک وفدکورکشمےرروانہ کردےا۔انہوںنے افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ مذہب کے نام پردہشت گردحملہ واقعی اےک بری پےش رفت ہے۔کانگرےس پارٹی اس کی مذمت کرتی ہے ،اس معاملہ مےں ہماری مرکزی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔مرکزی حکومت ان دہشت گردوں کے خلاف کرےک ڈاﺅن کرے۔اےسی تنظےموں کی بےخ کنی کرنی چاہئے چاہے ان کاتعلق کسی بھی ملک سے کےو ںنہ ہو۔کشمےر مےں ہر صورت مےں امن وامان کوےقےنی بناےاجائے۔اس واقعہ سے راست طورپرملک کے عوام متاثرہوئے ہےں،مرکزی حکومت کوچاہئے کہ وہ اس معاملہ مےں کل جماعتی مےٹنگ طلب کرے۔شےوکمارنے کہاکہ مےں نے ابھی اس حملہ مےں مارے گئے افرادکوکنبہ سے بات کی ہے۔اسی طرح شےموگہ ضلع کے وزےراورپولےس افسروں سے کے ساتھ بات چےت کی اورمتاثرہ کنبوں سے ملاقات کرنے کہاہے۔انہوںنے کہاکہ مےں نے پہلی بارمذہب کے نام پراس طرح کاحملہ دےکھاہے۔مےں حےران ہوں ،ہمارارمعاشرہ کس طرف جارہاہے۔اس قسم کا حملہ ناقابل برداشت ہے۔

8 thoughts on “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *