واٹرٹےنکرمافےاپرقدغن لگانے موبائل کاوےری اسکےم جاری :ڈی کے شےوکمار
4ہزالےٹرپانی کے لےے 660روپے اور6ہزارلےٹرکے لےے740روپے قےمت طے
بنگلور۔9مئی(سالارنےوز) نائب وزےراعلیٰ ڈی کے شےوکمارنے کہاکہ بنگلورشہرمےں ٹےنکرکے ذرےعہ پانی فراہمی کامعاملہ اےک مافےابن گےا ہے۔ واٹرٹےنکرمافےاپرقدغن لگانے کے مقصدسے موبائل کاوےری اسکےم جاری کی گئی ہے۔بروزجمعہ ودھان سودھاکے احاطہ مےں بنگلورواٹربورڈ کی جانب سے منعقدہ پروگرام مےں ”تمام کے لےے موبائل کاوےری“ اور”گھرکی دہلےزپرکاوےری پانی “ نامی اسکےموںکوجاری کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شہرکے عوام کم ا ورمعقول قےمت پرکاوےری پانی کی فراہمی کے لےے موبائل کاوےری اسکےم جاری کی گئی ہے۔ملک مےں ےہ اپنی نوعےت کی پہلی اسکےم ہے۔انہوںنے کہاکہ پرائےوےٹ سےکٹرکی طرف سے پانی کے کنوےں کھودکر،واٹرٹےنکررکھتے ہوئے اےک ٹےنکرپانی کے لےے 3ہزارروپے تک رقم وصول کرنے کاپےشہ بنائے ہوئے ہےں۔لےکن کاوےری موبائل اسکےم کے ذرےعہ 4ہزارلےٹرپانی کے لےے 660روپے رقم طے کی گئی ہے ۔اسی طرح 6ہزارلےٹرکاوےری پانی کے لےے 740روپے فےس طے کی گئی ہے۔ےہ کسی باﺅلی کاپانی نہےں بلکہ ےہ بی ڈبلےواےس اےس بی کی جانب سے فراہم کےاجارہاپاک شفاف پانی ہے۔ےہ کوئی معمولی اسکےم نہےں ہے ۔گزشتہ سال قحط سالی کے دوران پےنے کے پانی کی شدےدقلت کا سامنا تھا۔اس وقت اس اسکےم کے ذرےعہ اس پرقابوپالےاگےاتھا۔ےہ بھی اسی اسکےم کاحصہ ہے۔حال ہی مےں وزےراعلیٰ کی قےادت مےں تالابوں کی ترقی پرمشتمل اےک اجلاس منعقدکےاگےاتھا۔جس مےں تالابوں کی پاکی صفائی کرتے ہوئے پانی سے لبرےزکرنے ،زےرزمےن پانی کی پرتوں مےں اضافہ کرنے جےسے اقدامات بروئے کارلانے کافےصلہ کےاگےاہے۔انہوںنے کہاکہ چھوٹے گھروں کوپانی کے کنکشن کے لےے صرف اےک ہزار روپے چارج کرنے کافےصلہ کےاگےاہے۔اپارٹمنٹ والوں کے لےے آغازمےں 20فےصدرقم حاصل کرکے اس کے بعد اےک سال تک موقع دےنے کی بات چےت ہوئی ہے۔اس طرح نئے نئی پالےسی کے ذرےعہ تمام اےک نظام سے جوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔شےوکمارنے مزےد کہا کہ نےلمنگل مےں 1900کروڑروپے لاگت سے ورشنابھاوتی پانی کی ذخےرہ اندوزی کے ذرےعہ بنگلوردےہی ضلع کے علاقوںمےں تالابوں کو بھرنے کے منصوبے کاسنگ بنےادرکھاگےاہے۔انہوں نے کہاکہ پانی کاہراےک قطرہ قےمتی ہے۔ہوسکتاہے چندلوگ اس پرتنقےدکرےں۔لےکن اس قسم کامنصوبہ کوئی نےانہےں ہے۔دہلی مےں بھی ےمناندی کے پانی کودرختوں کے لےے ،سورایوں کودھونے اورصنعتی ضرورتوں کے لےے استعمال کےاجاتاہے۔ انہوںنے کہاکہ کاوےری پانی کابقےہ 6ٹی اےم سی پانی بی ڈبلےواےس اےس بی کی سپلائی کے لےے حکم دےاگےاہے۔آئندہ کاوےری کے چھٹے مرحلہ کے آغازکے بارے مےں تبالہ خےال کےاجارہاہے۔قےمتوں مےں اضافہ کے بعداب مختلف بےنک قرض فراہمی کے لےے آگے آرہے ہےں۔
اپنے دروازے پر نیوز پیپر حاصل کریں
SALAR URDU DAILY
GET NEWSPAPER AT YOUR DOOR STEP