مکہ مکرمہ میں کرناٹک کے تین عازمین حج انتقال کر گئے
حرکت قلب بند ہو جانے کے سبب تینوں عازمین کی موت ہوئی : ذوالفقار ٹیپو
بنگلورو، 27 مئی(سالار نیوز)امسال کرناٹک سے سفر حج بیت اللہ کےلئے مدینہ منورہ روانہ ہونے والے تمام عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچے چکے ہیں اور ان کو عزیزےہ میں مقررہ عمارتوں میں رہائش کا نظم کیا گیا ہے۔ عمارتوں میں سہولتوں کی فراہمی میں خامیوں کو لے کر چند شکایتیں سامنے آئی ہیں حج انسپکٹروں کے ساتھ رابطہ کر کے ان کا ازالہ کروانے کی حتی الامکان کوشش کی گئی ہے اور اس میں کافی حد تک کامیابی بھی ملی ہے۔ ےہ بات کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیرمین ایس ذوالفقار احمد خان ٹیپو نے بتائی۔ انہوں نے ’سالار ‘ کو بتایا کہ رواں سال حج بیت اللہ کےلئے کرناٹک سے جانے والے عازمین حج میں سے تین عازمین مکہ مکرمہ میں انتقال کر گئے ہیں ۔ ان تینوں کی وفات حرکت قلب بند ہو جانے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ ان کی شناخت منگلورو کے عبدالستار(کورنمبرKAF 1419)،بنگلورو کی عازمہ فریدہ بیگم(کور نمبرKAF-2934)اور بیدر کے راجہ صاحب بڑے صاب ایس غوری(کور نمبر KAF-2511) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حرم شریف میں دوران سعی عبدالستار انتقال کر گئے جبکہ دیگر دو عازمین کی دوران قیام حرکت قلب بند ہو جانے کے سبب موت واقع ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس بات کی اطلاعات ہیں کہ مکہ مکرمہ میں شدید گرمی ہے اس کےلئے ٹریننگ کے دوران عازمین کو بتایا گیا تھا کہ کیا احےتا ط برتنی چاہئے ۔ حج انسپکٹروں کے ذریعے بار بار عازمین کو بتایا جا رہا ہے کہ وہ گرمی سے بچنے کےلئے احتیاطی تدبیریں اختیار کریں۔ انہوں نے بتایا کہ کرناٹک سے جانے والے تمام 51حج انسپکٹروں کے ساتھ وہاں کے حالات کے بارے میں معلومات ےکجا کرنے کےلئے ایک دور کی ویڈیو کانفرنسنگ ہو چکی ہے۔ اب ہفتہ 31 مئی کی دوپہر ایک او ر دور کی ویڈیو کانفرنسنگ کی جائے گی تاکہ ان سے عازمین حج کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکیں اور اگر کچھ مسائل ہیں تو ان کو کس طرح سلجھایا جا سکتا ہے اس کے بارے میں حج انسپکٹروں کی رہنمائی کی جا سکے۔

