urdu news today live

تلوارسے حملہ :منگلورمےں اےک اورمسلم نوجوان کاقتل
بنگلور۔27مئی (سالارنےوز)منگلورمےں اےک اورمسلم نوجوان کاقتل کردےاگےا۔مجرم عناصرنے دومسلم نوجوانوں پرتلوارسے حملہ کردےا،نتےجہ مےں اےک شخص جاں بحق ہوگےا۔ےہ واقعہ منگل کے روزاڈورکولتمجلومےںپےش آےا۔واقعہ مےں بےلورکی رہائشی عبدالقادرکے بےٹے عبدالرحےم فوت ہوگئے ۔دوسرانوجوان قلندشافع زخمی ہے۔دونوں کولتمجلومےں پک اپ سواری مےں رےت ان لوڈکررہے تھے کہ مجرم عناصرنے ان پرتلوار سے حملہ کردےا۔ضلع کے نگران کاوزےردنےش گنڈوراﺅنے مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ےہ ناقابل برداشت ہے۔اس پس منظرمےں انہوں نے ڈی جی آئی جی پی اورلااےنڈآرڈرکے اے ڈی جی پی کوٹےلی فون رابطہ کرتے ہوئے مناسب قانونی کارروائی کرنے کی ہداےت دی ہے۔اسی طرح منگلور کے ڈپٹی کمشنراوراےس پی سے بات کرتے ہوئے منگلورمےں تمام قسم کی احتےاطی تدابےراختےارکےے جائےں ۔حساس مقامات مےں کڑی نگرانی کرنے کی ہداےت دی ہے۔ضلع مےں لاءاےنڈآرڈرکی حفاظت کرتے ہوئے مجرموں کوجلدازجلدگرفتارکرنے کی ہداےت دی ہے۔ اےکس پرپوسٹ کرتے ہوئے دنےش گنڈوراﺅنے کہاکہ دکشن کنڑاضلع کے امن وامان کوختم کرنے کی اےک منظم سازش رچی گئی ہے ،اوراس پرعمل بھی ہورہاہے۔ےہ قتل اسی سازش کی اےک کڑی ہے۔ضلع نظم ونسق کی حفاظت کے لےے سخت ہداےات دی گئی ہےں۔عوام کسی بھی افواہ پر کان نہ دھرےں۔عوام کاکہناہے کہ اس سے پہلے ےہاں اےک ذہنی معذوراشرف نامی نوجوان کاقتل کردےاگےا ،اس کے بعدسبھاش نامی راﺅڈی شےٹرکا قتل ہوا، اس وقت ہندوکٹرپنتھےوں نے دھمکی دی تھی کہ اس کے بدلہ مےں تےن مسلمانوں کاقتل کرےں گے ۔دھمکی دےنے والے کواب تک گرفتار نہےں کےاگےاجس کی وجہ سے آج اےک اورقتل ہواہے۔عوام سوال کررہے ہےں کہ رےاست مےںکانگرےس کی حکومت ہے ےابی جے پی کی ؟

One thought on “

  1. Eng yaxshi online kazino — bu [url=https://pussybet.us/]Pussybet[/url]!

    ?? Slotlar, jonli dilerlar, bonuslar!
    ?? O‘zbek tilida ishlaydi, pul chiqarish muammo emas!
    ?? Ro‘yxatdan o‘ting hoziroq!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *