urdu news today live

دھرمستھلا ایس آئی ٹی کے سربراہ کو مرکزی ڈیوٹی پر تعینات کرنے کی تیاری
اگر وہ جائیں گے تو کسی اور کو سربراہ بنایا جائے گا: سدارامیا
بنگلورو:31جولائی(سالار نیوز) وزیر اعلیٰ سدارامیا نے جمعرات کو کہا کہ سینئر آئی پی ایس افسر پرنب موہنتی، جو دھرمستھلا میں ”اجتماعی تدفین“کے الزامات کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی ہے اس کی سربراہی کر رہے ہیں اگر وہ مرکزی حکومت کی ڈیوٹی پر جاتے ہیں تو انہیں تبدیل کر دیا جائے گا۔دریں اثنا، وزیر داخلہ جی پرمیشور نے کہا کہ حکومت نے موہنتی کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ایسی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ موہنتی،ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (انٹرنیشنل سیکورٹی ڈویژن) کے طور پر مرکز کی طرف سے جاری کردہ مرکزی حکومت میں خدمات انجام دینےکےلئے ڈائریکٹر جنرل رینک کے افسروں کی فہرست میں جگہ پائی ہے،۔ اگر وہ مرکزی ڈیوٹی پر گئے تو سربراہ کو وبدلا جائے گا۔جب نامہ نگاروں نے سوال کیا کہ کیا دھرمستھلا معاملہ میں ایس آئی ٹی کے سربراہ کو تبدیل کیا جائے گا، سدارامیا نے کہا،دیکھتے ہیں، اگر وہ مرکزی تعیناتی کےلئے جاتے ہیں توانہیں تبدیل کیا جائے گا۔ریاستی حکومت نے گزشتہ دو دہائیوں کے دوران دھرمستھلا میں مبینہ اجتماعی قتل، عصمت دری اور اجتماعی تدفین کے دعووں کے بعد خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی۔نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ پرمیشور نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ایس آئی ٹی سربراہ کو تبدیل کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، لیکن اس معاملہ پر کچھ لوگوں کی طرف سے غیر ضروری طور پر جھوٹی پوسٹیں کی جا رہی ہیں، جو درست نہیں ہے۔اس پر بہت سی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔ چونکہ حکومت ایس آئی ٹی کی سربراہیکےلئے ڈی جی رینکنگ کے ایک سینئر افسر کو چاہتی تھی، اس لئے موہنتی کا تقرر کیا گیا، اس دوران موہنتی کا نام مرکزی حکومت کی ڈیپوٹیشن لسٹ میں آیا ہے۔ ہم نے اس سلسلہ میں کوئی فیصلہ نہیں لیاہے کہ انہیں مرکزی حکومت کے ڈیپوٹیشن پر بھیجنا ہے یا نہیں۔ان الزامات کے بارے میں پوچھے جانے پر کہ ایس آئی ٹی کے سربراہ کو تحقیقات کا رخ موڑنے کے لیے تبدیل کیا جا رہا ہے، وزیر داخلہ نے کہا کہ اس میں حکومت کی دلچسپی کیا ہے؟ اگر ایسا ہوتا تو ہم (ایس آئی ٹی)کیوں تشکیل دیتے؟ حکومت صرف یہ چاہتی ہے کہ سچ سامنے آئے۔ اس لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی اور جب وہ تحقیقات مکمل کرنے کے بعد رپورٹ پیش کرے گی تو حقائق سامنے آئیں گے۔ میں بھی یہی سوچتا ہوں کہ ہم لوگ یہی چاہتے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ اس میں کوئی سیاست نہیں ہے اور حکومت کے پاس یقینی طور پر کسی کو بچانے کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہمیری اپیل ہے کہ کوئی بھی چیزوں کو غلط نیت سے نہ دیکھے۔ ہم نے حکام سے کہا کہ وہ شفاف طریقہ سے تحقیقات کریں۔ حکومت کا واحد ایجنڈا شفاف تحقیقات ہے۔

One thought on “

  1. File format incompatibility can disrupt even simple workflows. PNGtoJPGHero.com solves this by converting PNG files into compact, high-performance JPGs in just seconds. Its browser-based platform requires no downloads and works across all devices. The site’s engine compresses without significant loss in quality, offering a balance between size and clarity. Designers working with web graphics, bloggers managing online visuals, or developers uploading to platforms that reject PNGs will find this tool indispensable. Files are processed and removed automatically to safeguard your content. With drag-and-drop functionality and instant downloads, it’s built for speed and user comfort. Make image handling easier and faster — switch to JPG with confidence at PNGtoJPGHero.com.
    PNGtoJPGhero

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *