بی جے پی دھرما ستھلاکی بات صرف سیاست کےلئے کر رہی ہے: شیو کمار
بنگلورو۔16 اگست (سالار نیوز) نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر الزام لگایا ہے کہ وہ سیاسی فائدے کےلئے دھرما ستھلا کے معاملے کا استعمال کر رہی ہے اور یہ بھی الزام لگایا ہے کہ پارٹی کو معزز ادارے کی کوئی حقیقی فکر نہیں ہے۔ہفتہ کو سداشیو نگر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیوکمار نے بی جے پی پر اس وقت خاموش رہنے پر تنقید کی جب ایک نقاب پوش فرد نے پہلے عدالت میں شکایت درج کی اور جب خصوصی تفتیشی ٹیم ایس آئی ٹی (SIT)تشکیل دی گئی۔جب نقاب پوش شکایت کنندہ نے عدالت سے رجوع کیا تو بی جے پی نے کوئی بات نہیں کی۔ جب ایس آئی ٹی بنی تو انہوں نے کچھ نہیں کہا اب وہ سیاست کر رہے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ ہندوتوا ان کی خاندانی جائیداد ہے۔ دھرم ستھلا ان کا ذاتی اثاثہ نہیں ہے یہ لوگوں کے عقیدے کے بارے میں ہے۔ سیاست کے علاوہ بی جے پی کے پاس کچھ نہیں ہے۔بی جے پی کے وفد نے آج دھرما ستھلا کا دورہ کرنے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ کانگریس حکومت کی ترجیح اس جگہ کے تقدس کا تحفظ ہے۔ ہمیں سیاست کےلئے دھرماستھلا کی ضرورت نہیں ہے جو بھی قصوروار ہے اسے سزا ملنی چاہئے۔ شیو کمار نے سوال کیا کہ اگر حکومت نے عدالتی شکایت کے بعد تحقیقات نہیں کی ہوتی تو کیا بی جے پی اس وقت ہم پر تنقید نہ کرتی؟نقاب پوش شکایت کنندہ کے نارکو انالیسس ٹسٹ کے مطالبے پر شیوکمار نے کہا وہ جو چاہیں تحقیقات کا مطالبہ کریں۔نارکو ٹسٹ یا کوئی اور، اس میں کوئی غلط بات نہیں ہے۔ لیکن جنہوں نے ایس آئی ٹی کی جانچ کا خیر مقدم کیا تھا وہ اب الگ بات کر رہے ہیں۔ ایس آئی ٹی فیصلہ کرے گی کہ کیا قدم اٹھانا ہے۔ ہم ان کے کام میں مداخلت کیوں کریں؟ان خبروں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہ بی جے پی رہنماں نے سازش پر ان کے پہلے بیان کا خیرمقدم کیا تھا، شیو کمار نے واضح کیا کہ میں نے صرف اپنا ذاتی تجربہ شیئر کیا ہے۔ میں حکومتی تحقیقات میں مداخلت نہیں کروں گا۔ وزیر اعلیٰ نے یقین دلایا ہے کہ کوئی ناانصافی نہیں کی جائے گی اور تحقیقات قانون کے مطابق ہوں گی۔ اگر جھوٹے پیغامات یا غلط معلومات پھیلائی گئیں تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا مقام پر کھدائی روک دی جائے گی انہوں نے کہا کہ میں تحقیقات میں مداخلت نہیں کروں گا۔ مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ یہ کون کر رہا ہے۔ وزیر داخلہ اس معاملے کو سنبھال رہے ہیں۔ ہم اپنے ذرائع سے معلومات اکٹھاکرتے ہیں۔ضروری نہیں کہ صرف پولیس سے۔وشوا اوکلیگا مہاسمتھانہ کے شری چندر شیکھر سوامی جی کی موت پر شیوکمار نے کہا کہ وہ ہماری کمیونٹی میں ایک بزرگ تھے۔ اپنے طریقے سے صبر کے ساتھ خدمت کر رہے تھے۔ ایک چھوٹے بزرگ کو ذمہ داری سونپنے سے پہلے انہوں نے 25سال تک مٹھ کی قیادت کی۔


Cost-effective professional cleaning, smart spending decision made. Smart spending choice made. Quality without overpaying.