urdu news today live

کرناٹک کی اسٹڈی ابراڈ اسکیم نے5,000سے زیادہ امیدواروں کو راغب کیا
بنگلورو۔ 16اگست(سالار نیوز) 5,000سے زیادہ طلبا ءنے پہلے ہی کرناٹک حکومت کی طرف سے بیرون ممالک میںتعلیم کو فروغ دینے کےلئے کی گئی اسٹڈی ابراڈ پہل کےلئے کرناٹک ا وکیشنل ٹریننگ اینڈ اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ذریعے اندراج کرایا ہے۔مزید شرکت کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے محکمہ نے اعلان کیا کہ طلباء اب بھی اتوار (17اگست)کو ہوٹل للت اشوک میں ایک دن تک جاری رہنے والے اسٹڈی ابراڈ ایکسپو میں شرکت کرکے داخلہ لے سکتے ہیں۔ کرناٹک کے طلباءکےلئے پرکشش تعلیمی مواقع پیش کرنے والی 60سے زیادہ بین الاقوامی یونیورسٹیوں نے پہلے ہی اس مقام پر اسٹالس ڈال رکھے ہیں۔مالی خدشات کو کم کرنے کےلئے سرکاری اور نجی بینکوں نے مسابقتی شرح سود پر تعلیمی قرضوں کی پیشکش کرنے والے اسٹالز لگائے ہیں۔ پبلک انڈر ٹیکنگ کرناٹکا بینک نے حکومت کو سب سے زیادہ طلباءدوست مالیاتی پیکجوں کا یقین دلایا ہے۔ بیرون ملک میں تعلیم حاصل کرنا اب دولت مندوں کےلئے مخصوص نہیں ہے۔ ریاستی حکومت کے اقدام سے معاشی طور پر کمزور پس منظر کے طلباءبھی اب مالی بوجھ کے بغیر بیرون ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ ہندوستان میں اپنی نوعیت کی پہلی پہل ہے جس سے عالمی سطح پر تعلیم کو معاشرے کے تمام طبقوں کے لئے قابل رسائی بنایا گیا ہے ۔ نجی پروگراموں کے برعکس جو طلبا ءکے ہندوستان چھوڑنے کے بعد سپورٹ کو ختم کرتے ہیں، حکومت کی حمایت یافتہ اسکیم بیرون ملک بھی امداد جاری رکھنے کی ضمانت دیتی ہے جس میں فلاح و بہبود، تعلیمی پیشرفت اور قانونی امداد شامل ہے۔ یہ ایکسپو شفافیت کو بھی یقینی بناتا ہے، بغیر ایجنسی فیس کے یونیورسٹی کے انتخاب سے لے کر روانگی کے بعد کی مدت تک مفت رہنمائی پیش کرتا ہے۔طلباءاس پروگرام کےلئے http://studyabroad.ksdckarnataka.com پر رجسٹر کر سکتے ہیں۔

One thought on “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *