شہرمیں عالمی میلاد النبی کانفرنس کی تیاریاں زوروں سے جاری
قادرےہ مسجد میں ذمہ داروں کے ساتھ ضمیراحمد خان کی قیادت میں مشاورتی میٹنگ
بنگلورو۔16 اگست (سالار نیوز) شہر بنگلورومیں میلاد النبی کو شاندار پیمانے پرمنانے کی تیاریوں کا جائزہ لےنے کےلئے ایک اہم مشاورتی اجلاس جمعہ کی شام قادرےہ مسجد میں منعقدکیا گیا۔ ریاستی وزیر برائے ہاو¿زنگ اقلیتی بہبود واوقاف ضمیر احمد خان کی قیادت میں ہوئے مشاورتی اجلاس میں میں جلسہ میلاد النبی اور جلوس کی تیاریوںکے بارے میں فیصلے لئے گئے۔ اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضمیر احمد خان نے کہا کہ حضور اکرم کے 1500ویں یوم ولادت کی مناسبت سے عالمی جشن میلاد النبی کانفرنس کو کامیاب بنانے میں کوئی کمی رہنے نہیں دی جائے گی۔ اس موقع پر مولانا ذوالفقار رضانوری، خطیب وامام، مرکز اہلسنت جامعہ حضرت بلالؓنے کہا کہ عالمی میلاد کانفرنس میں سعودی عرب سے ائمہ حرمین شریفین، یمن کے مفتی اعظم شیخ عمر حبیبی، بغداد سے حضرت عبدالقادر جیلانی غوث اعظم ؒ کے شہرازہ،مفتی اعظم مصر اور دیگرممالک سے علمائے کرام شرکت کر رہے ہیں ۔ان کے علاوہ ہندوستان بھر کے معروف علمائے دین شرکت کریں گے اور انہوں نے کہا کہ ہندوستان بھر سے اس کانفرنس میں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔جمعہ مسجد ٹرسٹ بورڈ کے سکریٹری عثمان شریف نے اس موقع پر کہا کہ شہر بنگلورو کے ماضی میں تین مقامات پر میلاد النبی کے الگ الگ جلسہ ہوا کرتے تھے، اب تمام گروپس متحد ہو کر پیالس گراو¿نڈ میں ایک بڑا جلسہ منعقد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس جلسہ میں شرکت کےلئے شہرکے مختلف علاقوں سے بڑے بڑے جلوس نکالے جائیں گے۔ جلسہ اور جلوس کے بارے میں تمام رہنما خطوط اور تیاریوں کے بارے میں اس میٹنگ میں تبادلہ ¿خیال کیا گیا۔ اس موقع پر جلوس محمدی کمیٹی کے جنرل سکریٹری محمد افسر بیگ قادری نے کہا کہ اس بات کی توقع ہے کہ حضوراکرم کے 1500ویں یوم ولادت کی مناسبت سے جو عالمی میلاد کانفرنس منعقدہونے جا رہی ہے اس میں پہلی بار بنگلورو پیالس گراو¿نڈ بھر جائے گا اور لاکھوں کی تعداد میں فرزندا ن توحید اس میں شریک ہو کر عشق محمدی کا ثبوت پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس جلسہ کی تیاریاں بڑے پےمانے پر ضمیر احمد خان کی قیادت میں جاری ہیں۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ جلسہ تاریخی اعتبار سے کامیاب رہے۔آل کرناٹک مےلاد رحمت اللعالمین پروگرام کے چیرمین اسماعیل شریف عرف نانا نے کہا کہ جلوس اور جلسہ گاہ میں ڈسپلن کی پابندی کرنے کے بارے میں تبادلہ ¿خیال کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام محلوں سے جلوسوں کو ڈسپلن کے ساتھ لانے اور دور دراز کے مقامات سے آنے والوں کےلئے بسوں اور ٹرانسپورٹ کے انتظامات پر تبادلہ ¿خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جلوس اور جلسہ میں شامل رہنے والے رضاکاروں کو ہجوم کی نگرنی کی خصوصی تربیت سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر متعدد علمائے کرام، عمائدین اور دیگر ذمہ داروں نے شرکت کی اور اپنے مشورے پےش کئے۔
اپنے دروازے پر نیوز پیپر حاصل کریں
SALAR URDU DAILY
GET NEWSPAPER AT YOUR DOOR STEP
Vielen Dank für diesen fundierten Überblick – gerade der Tipp mit den kostenlosen Branchenbüchern war Gold wert! Nach dem Lesen habe ich direkt selbst recherchiert und bin dabei auf https://profis-vor-ort.de/ gelandet. Die dortigen Einträge haben mir nicht nur zwei neue Lieferanten für mein Projekt beschert, sondern auch gezeigt, wie übersichtlich und vertrauenswürdig eine lokale Plattform sein kann. the best platform in germany
Professional maintenance cleaning, perfect for our hectic schedule. Referring all our friends. Thanks for everything.