اُردو زبان کو بول چال تک محدود نہ رکھےں: منصور علی خان
انجمن ترقی اُردو ( ہند) کرناٹک کی طرف سے نماےاں کامےابی حاصل کرنے والے طلباءکو اعزاز
بنگلور:( اسٹاف رپورٹر) آج ےہاں انجمن ترقی اُردو ( ہند ) کرناٹک کے زےر اہتمام اےس اےس اےل سی ۔ پی ےو سی اور ڈگری کے ان179طلباءوطالبات کی عزت افزائی کی گئی جنہوں نے اُردو زبان مےں صدفےصد اور 90فےصد سے زےادہ مارکس حاصل کئے ہےں۔ تےن طلباءشگفتہ انجم۔ محمد عادل اور عقےل احمد نداف کی بھی عزت افزائی کی گئی جنہوں نے اےس اےس اےل سی مےں 625 میں سے 625مارکس حاصل کئے ۔ ان تےن طلباءکو سرٹی فکےٹ کے ساتھ اےک مےڈل کے علاوہ فی کس پانچ ہزار روپئے نقد دےئے گئے ۔ انجمن کے صدر عبےداللہ شرےف نے اس تہنےتی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس مےں طلباءوطالبات اور ان کے والدےن کی اےک کثےر تعداد شرےک تھی۔ اس موقع پر آل انڈےا کانگرےس کمےٹی کے سکریٹری منصور علی خان نے خطاب کرتے ہوئے نماےاں مارکس حاصل کرنے والے طلباءاور ان کے والدےن اور اساتذہ کو مبارکباد پےش کی ۔ طلباءکی عزت افزائی کئے جانے پر انجمن ترقی اُردو کے صدر محمد عبےداللہ شرےف اور ان کی ٹےم کے کام کو قابل تعرےف قرار دےا ۔منصور علی خان نے بتاےا کہ اُردو زبان ہمارے ملک کی زبان ہے ، ملک کی آزادی مےں ا س زبان کااہم رول رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم نے ہماری اس مادری زبان کو صرف بول چال تک محدود کر لےا ہے۔ ےہ اچھی بات نہےں ہے۔ انہوں نے طلباءسے گزارش کی کہ وہ محنت کرکے تعلےم کے مےدان مےں آگے بڑھےں اور ملک وقوم کانام روشن کرےں۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ تعلےمی مےدان مےں بڑی تبدےلےاں آنے والی ہےں۔ تکنالوجی بدلنے والی ہے۔ اس کےلئے ا بھی سے تےار رہنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر انجمن ترقی اُردو ہند ( کرناٹک) کے نائب صدر سےد اشرف نے خطاب کرتے ہوئے بتاےا کہ طلباءکے اندر اُردو سے ذوق و شوق پےدا کرنے کےلئے انجمن ترقی اُردو ہند کی طرف سے گذشتہ سال بھی اس طرح طلباءکا اعزاز کےا گےا تھا۔ آئندہ بھی نماےاں مارکس حاصل کرنے والے طلباءکو انعامات سے نواز جائے گا۔ انہوں والدےن اور اساتذہ سے گذارش کی کہ وہ بچوں کو اُردو زبان سکھانے پر توجہ دےں۔ اس موقع پر عبےداللہ شرےف نے الامےن کمبلپوش اسکول ، الامےن بی بی فاطمہ اسکول اور اسلامی مدرسہ نسوان اسکول کے طلباءوطالبات کو منصور علی خان اور ان کے بھائےوں کی طرف سے نوٹ بکس، بیگس وغےرہ کی شکل مےں کئے جانے والے تعاون کا ذکر کرتے ہوئے ان کا شکرےہ ادا کےا۔ اےس اےس اےل سی مےں نماےاں کامےابی حا صل کرنے والے تےن طلباءکو فی کس پانچ ہزار روپئے ، اُردو سبجکٹ مےں اےک سو میں سے ایک سو مارکس حاصل کرنے والے طلباءکو سرٹی فکےٹ کے ساتھ فی کس دو ہزار روپئے انعام اور 95 فیصد مارکس حاصل کرنے والوں کو سرٹی فکےٹ کے ساتھ اےک ہزار روپئے نقد انعامات تقسےم کئے گئے ۔ اس اجلاس مےں انجمن ترقی اُردو کے نائب صدر اعجاز علی جوہری، منےر احمد جامی سکرےٹری ، محترمہ شائستہ ےوسف نائب صدر، محترمہ فرےدہ رحمت اللہ سکرےڑی ، اےم اے خالد اڈمنسٹر ےٹر مدرسہ نسوان، آر عبدالحمےد صدر عزم اکاڈمی، شےخ بہادر،محترمہ صبےحہ زبےر و دیگر شرےک رہے۔ مبےن منورجنرل سکریٹری نے مہمانوں کا استقبال کےا۔ شفےق عابدی علی پوری انجمن کے خازن نے نظامت کے فرائض انجام دےئے ۔ مولانا مظفر نے قرا¿ ت پڑھی اور شفےع اللہ نے نعت پےش کی ۔ اس موقع پر آر عبدالحمےد کی کتاب ٹےپو سلطان کا اجراءبھی عمل مےں آےا۔
اپنے دروازے پر نیوز پیپر حاصل کریں
SALAR URDU DAILY
GET NEWSPAPER AT YOUR DOOR STEP
32Win is a leading and trusted online betting platform, offering a wide variety of services including sports betting, live casino, slot games, and lottery.
Licensed by PAGCOR, 32Win ensures a safe, transparent, and secure gaming environment for every player.
🎯 Join today to enjoy exclusive promotions and experience world-class online entertainment like never before!
BJ88 là nhà cái chuyên về Đá gà Thomo & Casino trực tuyến uy tín thị trường Việt Nam. đa dạng, giao diện đẹp mắt, nạp rút siêu tốc, khuyến mãi.
Your blog is a beacon of light in the often murky waters of online content. Your thoughtful analysis and insightful commentary never fail to leave a lasting impression. Keep up the amazing work!
23win là nhà cái uy tín hàng đầu tại Châu Á. Tham gia trải nghiệm các sảnh game casino, bắn cá, đá gà, nổ hũ sẽ nhận ngày 23 USDT. Tham gia ngay tại https://mhs.uk.net/
buy orlistat pill – purchase xenical cheap orlistat
Individualized service excellence, custom approach works perfectly. Bespoke service delivery. Personalized perfection.