urdu news today live

مےسوردسہرہ تقرےبات کاافتتاح بکرپرائزےافتہ بانومشتاق کرےں گی:وزےراعلیٰ
بنگلور۔22اگست (سالارنےوز)وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ اس بار مشہور دسہرہ مےلے کا افتتاح بکر پرائز کی فاتح بانو مشتاق کریں گی اورانہےں مےسور ضلع انتظامیہ کی طرف سے اعزاز کے ساتھ دسہرہ تقرےبات کے افتتاح کے لےے مدعو کیا جائے گا۔بروزجمعہ بنگلورو میں ودھان سودھا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سدارامیا نے کہاکہ بانو مشتاق کی کاوش”شمعِ دل“کوعالمی ادب کاادبی انعام بکر پرائزحاصل ہواہے، اور یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ کرناٹک کی ایک مصنفہ کو یہ ایوارڈ ملا ہے۔ سدارامےانے مزےدکہاکہ بانو مشتاق وہ خاتون ہےں جو کنڑازبان ،کسانوں کے ساتھ ساتھ جدوجہد اورتحرےک کا پس منظر رکھتی ہیں، بابومشتاق کاشمارترقی پسندمفکرےن مےں بھی ہوتاہے۔ اس طرح بانومشتاق کنڑازبان کی تحریک و ترقی کی بہت بڑی علامت ہےں۔ وزےراعلیٰ نے کہاکہ اس بار دسہرہ 2 اکتوبر کوشروع ہوگااور گیارہ دنوں تک جاری رہے گا۔انہوں نے کہاکہ مےںنے مرکزی وزیر دفاع کودسہرہ مےں شرکت کے لےے خط لکھاہے۔اس بار میسور دسہرہ کے دوران ایک ایئر شو کی اجازت مرکزی وزےردفاع راجناتھ سنگھ سے مل گئی ہے، اور میں نے مرکزی وزیر دفاع کو خط لکھا ہے کہ وہ دسہرہ دیکھنے آئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *