رےاستی اسمبلی کی کارروائی 71گھنٹے جاری رہی،37بل منظور:ےوٹی قادر
سےشن کے دوران جملہ 2306سوالات موصول ۔ 2199سوالات قبول
بنگلور۔23اگست (سالارنےوز)رےاستی اسمبلی کے اسپےکرےوٹی قادرنے کہاکہ ودھان سودھامےں 11سے 22اگست تک 9دنوں تک تقرےبا 71گھنٹے منٹ کی مدت تک اسمبلی سےشن کارروائی چلائی گئی ہے۔اس دوران 37بلوں کومنظورکرتے ہوئے اےک نےارےکارڈبناگےاہے۔ بروز ہفتہ اسمبلی کارروائی کے متعلق اےک مختصررپورٹ جاری کرتے ہوئے ےوٹی قادرنے کہاکہ حال ہی مےں ہلاک ہونے والے معززےن ، آرسی بی کی جےت کے جشن کی تقرےب کے بھگدڑمےں ہلاک ہونے والے ،پہلگام کے دہشت گردانہ واقعہ مےں ہلاک ہونے والوں اوراےئرانڈےاکے ہوائی جہازکے حادثہ مےں جاںبحق ہونے والوںکے تئےں تعزےت کااظہارکرنے والی قرارکواسمبلی سےشن مےں منظورکےاگےا۔ اےوان نے اس قراردادکوواپس لےنے کی تحرےک کومنظوری دی جس مےں بی جے پی کے 18اراکےن کو6مہےنے تک(25مئی سے) اسمبلی کارروائی مےں شرکت کرنے سے معطل کردےاتھا۔صدرہنداوررےاستی گورنرسے منظوری حاصل کردہ بلوں کے تعلق سے سےکرےٹری کی رپورٹ کواےوان مےں پےش کےاگےاہے۔انہوںنے مزےدکہاکہ مالےاتی سال برائے 2025-26ءکے ضمنی تخمےنوں کی پہلی قسط منظورکرلی گئی ہے۔ہندوستان کمپٹرولر اور آڈےٹرجنرل کی 6رپورٹےں رپورٹےں پےش کی گئی ہےں۔اس سےشن مےں کل 39بلوں کومنظوری کے لےے پےش کےاگےاتھا،ان مےں سے 37بلوں کو منظوری ملی ہے۔کرناٹک ازدحال کنٹرول بل 2025، اورکرناٹک لےنڈرےوےنو(دوسری ترمےم)بلوں کوجائزہ لےتے ہوئے رپورٹ پےش کرنے کے لےے اسمبلی کی اسکروٹنی کمےٹی کوحوالہ کرنے کافےصلہ کےاگےاہے۔قانون سازکونسل مےں مستردکردہ کرناٹک کوآپرےٹےوسوسائٹی بل کوازسرنوجائزہ لےتے ہوئے دوبارہ منظورکرلےاگےاہے۔اس طرح 2024کے کرناٹک سہکارسوسائٹی (ترمےم)بل ،کرناٹک سوہارداسہکاری (ترمےم)اوررجسٹرےشن بل کوواپس لے لےاگےاہے۔قاعدہ 60کے تحت دےے گئے 3رولنگ نوٹس پرقاعدہ 69مےں تحوےل کرنے سمےت جملہ 7نوٹسوں کوقاعدہ 69کے تحت زےربحث لاےاگےاہے۔انہوں نے مزےدکہاکہ سےشن مےں سرکاری اسکولوں کے حالات اورترقیات کے سلسلہ مےں بھی خصوصی بحث کے لئے موقع فراہم کےاگےاہے۔آئندہ کے اسمبلی اجلاسوں مےں بھی ےہ سلسلہ جاری رکھاجائے گا۔انہوںنے کہاکہ قانون ساز کونسل اوراسمبلی کے مختلف اسٹانڈنگ کمےٹےوںکی 7رپوٹےں، 35عرضےاںاےوان کے حوالے کی گئی ہےں۔21نوٹی فکےشن ،4آرڈےننس،142 سالانہ رپورٹےں،169آڈٹ رپورٹےں،اےک محاسبہ رپورٹ، 5کمپلائنس رپورٹس،اوراےک خصوصی رپورٹ اےوان مےں جمع کی گئی ہےں۔ سےشن کے دوران جملہ 2306سوالات موصول ہوئے ،اس مےں سے 2199سوالات قبول کےے گئے ہےں۔اےوان مےں 135سوالات مےں سے 128سوالات کواورتحرےری شکل مےں جواب دےے جانے والے 2064سوالات مےں سے 1662سوالات کے جوابات موصول کےے گئے ہےں۔ضابطہ 351کے تحت 220نوٹی فکےشن مےں سے 180نوٹی فکےشن کوفہرست مےں شامل کرلےاگےاہے۔90نوٹی فکےشن کے جوابات تسلےم کےے گئے ہےں۔ےوٹی قادرنے کہاکہ توجہ طلب 383نوٹی فکےشن مےں سے 178نوٹی فکےشن کے جوابات قبول کےے گئے ہےں۔ان مےں سے 166نوٹی فکےشن پراےوان مےں بحث کی گئی ہے۔وقفہ صفرمےں کل 13نوٹی فکےشن پرتبالہ خےال کےاگےاہے۔

