urdu news today live

بنگلورمےںآئندہ تےن دنوں تک بارش کاامکان
شہرمےںشدےد برسات سے عوامی زندگی مفلوج ،ساحلی علاقوں مےں رےڈالرٹ
بنگلور۔3ستمبر(سالارنےوز)محکمہ موسمےات سے بنگلورو میں اگلے تین سے چار دنوں تک موسلادھار بارش کی پےش گوئی کی گئی ہے اور آج بھی سلیکان سٹی کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارش ہو ئی ہے۔ آج صبح سے ہی ہلکے بادل چھائے ہوئے تھے۔ کچھ دیر گرمی تھی۔ تاہم شام 3:40 بجے سے بارش شروع ہوگئی،اوروقفہ وقفہ سے ہوتی رہی 7:30تک موسلادھاربارش ہوتی رہی۔ جس کی وجہ سے گاڑی چلانے والوںکومشکلات کاسامنا کرنا پڑا اوروہ محفوظ عمارتوں کے قریب پناہ لینے پرمجبورہوگئے۔ جو لوگ اسکول ، کالج اورکام کاج کے دفاتر سے نکلے تھے وہ وہیں پھنسے ہوئے تھے۔ پیر کو ہونے والی ریکارڈ بارش کی وجہ سے سڑکیں اور فلائی اوور زیر آب آگئے اور گاڑی چلانے والوں کو اپنی منزلوں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ میجسٹک، بنشنکری، وجئے نگر، جے پی نگر، ٹن فیکٹری، سلک بورڈ اور کے آر مارکیٹ، ودھان سودھا، کے آر سرکل، چالوکیہ سرکل، کارپوریشن، میسور بینک سرکل، چامراج پیٹ، اندرا نگر، شےواجی نگر، کاٹن پیٹ، ناگرباوی، راجا جی نگر، اٹامڈو،مےسورروڈ،اتی گپے ،کنگےری روڈ، کونن کنٹے کراس، شانتی نگر، کورمنگلا الیکٹرانک سٹی، اتی بیلے، یلہنکا، یشونت پور اور کئی دیگر مقامات پر شدید بارش ہو نے کی اطلاع ہے۔ موسلا دھار بارش سے سڑکوں پر کار و بار کر رہے دکانداروں کو بھاری نقصان ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات نے 4 ستمبر سے 7 ستمبر تک بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ ساحلی علاقوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ بلاری، بنگلورو رورل، بنگلورو اربن، چامراج نگر، چکبالا پور، چترادرگہ، داونگیرے، ہاسن، کولار، منڈیا، میسور، رام نگر، ٹمکور اور وجئے نگر اضلاع میں کئی مقامات پر تیز ہواو¿ں کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش،گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ باگل کوٹ، بیلگاوی، بیدر، دھارواڑ، گدگ، ہاویری، کلبرگی، کوپل، رائچور، وجئے پورہ اور یادگیر اضلاع میں کئی مقامات پر بارش کی توقع ہے۔
بی جے پی میں شمولیت کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *