مدور میں گنیش جلوس پر پتھراو¿ کے بعد کشیدگی،لاٹھی چارج
حالات کو بگاڑنے ہندو کارندوں کی کوشش کوپولیس نے ناکام بنادیا
بنگلورو۔8ستمبر (سالار نیوز)گزشتہ شب منڈیا ضلع کے مدور ٹاو¿ن میں گنیش مورتی کو لے جاتے وقت ہوئے پتھراو¿ کے نتیجے میں کشیدگی پھےل گئی جس کے فوری بعد حکام نے رات میں امتناعی احکامات نافذ کر دئےے تاہم صبح میں ایک بار پھر ہندو تنظےموں اور بی جے پی کے کارندوں کی طرف سے مخدوش علاقوں میں دوبارہ جلوس نکالنے کی کوشش کو روک کر پولیس نے لاٹھی چارج کیا اوراس کے بعد دوبارہ علاقہ میں کشیدگی پھےل گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ کل رات جس مقام پر پتھراو¿ ہوا وہاں حفاظتی انتظامات کےلئے پولیس فورس تعینات تھی آج دوبارہ انہی علاقوں میں گنیش جلوس نکالنے کی کوشش کی گئی جس کو پولیس نے ناکام بنا دیا۔بتایا جاتا ہے کہ کل رات کے واقعہ کے بعد کئے گئے پولیس بندوبست سے بے خوف ہو کر اچانک ہزاروں کی تعداد میں ہندو تنظےموں کے کارندوں نے علاقے میں دھاوا بول دیا اور اشتعال انگیز نعرے بازی کرنے لگے۔ مشتعل ہجوم نے صبح 10بجے کے آس پاس علاقہ میں جمع ہو کر میلاد کے سلسلہ میں لگائے گئے جھنڈوں کو اتارکر اپنے غم وغصہ کا مظاہرہ کیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے چاروں طرف سے ہزاروں کی تعداد میں ہجوم جمع ہو گیا۔ جس کے سبب پولیس نے دکانیں بند کروادیں ۔ ہجوم کو منتشر کرنے کےلئے پولیس نے لاٹھی چارج کیا لیکن لوگ وہاں سے جانے کےلئے تیار نہیں تھے۔فوری طورپر ایس پی ملےکارجن بلانڈیا نے مقام پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا علاقے میں احتیاط کے طور پر کے ایس آ رپی کی پلاٹون کو تعینات کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کل شام مدور کے رام رحیم نگر میں گنیش جلوس کے دوران ہوئے پتھراو¿ کے سبب صورتحال بگڑ گئی۔ شرپسندوں نے جلوس پر پتھراو¿ کیا اور راہ فرار اختیار کر لی ۔ تاہم اس کی وجہ سے علاقہ کے ہندو و¿ں اورمسلمانوں کے درمیان نفرت کو ہوا دینے کی کوشش کی گئی ہے۔اس پتھراو¿ میں 8افراد بشمول ایک ہوم گارڈ زخمی ہوئے ہیں اوران کا علاج جاری ہے۔ انصاف کی مانگ کرتے ہوئے ہندو کارکنوں نے مسجد کے سامنے جمع ہو کر دھرنا دیا اس کے فوری بعد پولیس نے وہاں پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا ۔بتایا جاتا ہے کہ مسجد کے پاس چند شرپسندوں نے دکانیں جلاد یں اورلوٹ مار مچائی ہے۔اس دوران ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (لاءاینڈ آرڈر ) ہتیندرا نے بتایا کہ صورتحال زیر قابو ہے پولیس کا معقول بندوبست کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وہ مدو ر پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ آج صبح چند احتجاجی جمع ہو گئے اورانہوں نے بھی پتھراو¿ کیا ان کو قابو میں کرلیا گیا ہے۔ فی الحال صورتحال زیر قابو ہے۔
پتھر باز گرفتار وزیر داخلہ: وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشورنے کہا کہ مدور میں گنیش جلوس کے دوران پتھراو¿ کرنے والے شرپسندوں کی نشاندہی کر کے ان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف قانو ن کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فی الوقت مدور میں صورتحال زیر قابو اور پرامن ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں لاکھوں کی تعداد میں گنیش مورتیوں کو پرامن طرےقہ سے بہا یا گیا کہیں کوئی گڑ بڑ نہیں ہوئی ۔ مدور میں بھی پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں بھی گڑ بڑ مچانے کی کوشش کی گئی وہاں پولیس نے سخت کارروائی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کہیں بھی کوئی گڑ بڑ نہ ہو اس کےلئے معقول بندوبست کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں مدور میں بھی حالات کو تیزی سے قابو میں کر لیا گیا۔